قرآن اور مسلمانوں کے وظائف
قرآن اور مسلمانوں کے وظائف
0 Vote
83 View
تمام آسمانی کتابوں اور صحیفوں میں اگر کسی کتاب کو خدا وند عالم نے لامحدودعظمت و بزرگی بخشی ہے تو وہ قرآن مجید ہے جس میں کلام خدا کا ذخیرہ ہے اور خدا وند عالم نے اپنے کلام کو عظیم، مجید، کریم، عزیز و احسن الحدیث جیسی صفتوں سے نوازا ہے۔ رسول خدا قرآن کی بزرگی و برتری کے بارے میں فرماتے ہیںکہ: قرآن تمام کلاموں پراسی طرح برتر و افضل ہے جس طرح خداوند عالم تمام مخلوق پر۔ لہٰذا ہم کو چایئے کہ قرآن کے وجود سے مشرف ومستفیض ومزین ہوں اور اپنادست نیاز قرآن کے سامنے دراز کریں اور عاجزانہ طور پر اسی سے ہدایت کے طلبگار ہوں، اب ان سب چیزوں کو ہم قرآن سے کیسے حاصل کریں؟ اسکے لئے ہمیں کچھ چیزوں پر عمل کرنا پڑیگا۔ کیوں کہ ہم خاکی انسان ہیں اور یہ کتاب نوری ہے: ۱۔قرآن مجیدکابھرپورادب: قرآن مجیدچونکہ اللہ کاکلام اورانسانوں کے لئے اللہ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ اس کتاب کے ظواہر پر بھی خاص توجہ دیں۔ مثال کے طور پر گھر میں اس کو بہترین جگہ پر رکھا جائے ،اس کے ساتھ ایک ذرہ برابرادنیٰ سی بھی بے ادبی نہ ہو ۔اس مقدس کتاب کی نشرو اشاعت میں بھی نہایت دقت کی ضرورت ہے کہ اس کو بہترین کاغذ ،و خط وغیرہ کے ساتھ نشر کیا جائے ۔ خداوند عالم نے بھی قرآن کی حرمت ظاہری کے بارے میں احکام مقرر کئے ہیں جن کاپوراپوراخیال رکھنادل وجان سے روشن و نمایاںہو۔ان میں سے کچھ احکام یہ ہیں:قرآن کے خط اور ورق کو نجس کرنا حرام ہے اور اگر نجس ہوجائے تو اس کا پاک کرنا واجب ہے ۔نجس جگہ پر قرآن کا رکھنا حرام ہے اگر ایسی جگہ پر رکھا ہوا ہو تو فوراً ہٹانا واجب ہے ،نجس روشنائی سے قرآن لکھنا حرام ہے ،قرآن کی آیات کو چھونے کے لئے وضو واجب ہے اور قرآن ان لوگوں کے ہاتھوں میں نہ دیا جائے جو اس کا احترام نہیںجانتے۔ (مثلاکافر) ۲۔قرا¿ت قرآن: اسلام نے جتنا اس کتاب الھی کی قرائت کے لئے تاکید کی ہے اتنی تاکید کسی دوسری کتاب کی قراءت کے لئے نہیں کی ہے۔جیسا کہ خداوند عالم سورہ مزمل میں فرماتاہے: فَاق´رو¿ا مَا تَیَسَّرَ مِن´ ال´قُر´آن .... (سورہ مزملآیت ۰۲) ان چیزوں کو پڑھو جو قرآن میں ہیں۔ دوسری آیت میں ارشادہوتا ہے: Êِنَّ الَّذِینَ یَت´لُونَ کِتَابَ اﷲِ وَÉَقَامُوا الصَّلَاةَ وَÉَن´فَقُوا مِمَّا رَزَق´نَاہُم´ سِرًّا وَعَلَانِیَةً یَر´جُونَ تِجَارَةً لَن´ تَبُور .... (سورہ فاطرآیة ۹۲) جو لوگ کتاب خدا پڑھتے ہیں ،نماز ادا کرتے ہیں اور ان کو دی گئی چیزوں میں سے چھپا کر اور آشکارا انفاق کرتے ہیںوہ اس تجارت کے امیدوار ہیں جس میں ہرگز نقصان نہیں ہے۔ قرا¿ت قرآن کے بارے میں معصومین ؑکی روایتیں بھی تاکید کرتی ہیں ۔امام صادق ؑ فرماتے ہیں :قرآن مخلوق کے ساتھ خداوندعالم کا عہد وپےمان ہے لہٰذاہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ اس عہد نامہ کو دیکھے اور ہر روز پچاس آیات کی تلاوت کرے۔(۱) جوانی میں تلاوت قرآن کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے امام صادق ؑ فرماتے ہیں:اگر کوئی جوانی میں قرآن کی تلاوت کرتا ہے تو قرآن اس کے گوشت اور خون میں مل جاتا ہے۔ (۱) قراءت قرآن کے وقت چند باتوں کا خیال رکھنا: قاری قرآن پہلے مسواک کرکے وضویاغسل کرے،اس کے بعد روبقبلہ دوزانو یا چارزانو بیٹھ کر تلاوت کرے،پیرپھیلانے،قرآن کو زمین پر رکھنے سے پرہیز کرے۔اور تلاوت سے پہلے ©©﴾اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطانِ الرَّجِیمِ﴿کہے۔ دوسری لازمی بات یہ ہے کہ تلاوت قرآن ترتیل (یعنی ٹھہر ٹھہر کر)سے کی جائے۔جیسا کہ ارشاد الٰہی ہے:﴾وَرَتِّلِ ال´قُر´آنَ تَر´تِیلاً﴿قرآن کو دقت اور آرام اورٹھہرٹھہرکرپڑھاکرو۔ (۲) خلاصہ قرآن مجید نہایت عظیم و بابرکت کتاب ہے اس کتاب سے ہدایت پانے کے لئے کچھ چیزوں کی رعایت ضروری ہے قرآن مجید کابھرپورادب واحترام کریں تا کہ اس کتاب نور سے کسب فیض کیا جا سکے ،اس کی قرائت کے وقت وضو یا غسل کیاجائے ،قبلہ رخ بیٹھا جائے، اورتلاوت سے پہلے اعوذ بااللہ من الشیطان الرجیم کہا جائے ،ان چیزوں سے پرہیز کیا جائے جن سے قرآن کی بے حرمتی ہوتی ہو مثلا پیر پھیلا کے یا قرآن کو زمین پر رکھ کرتلاوت نہ کی جائے۔ منبع:http://rizvia.net