ابوہریرہ
ابوہریرہ
Publisher :
Publish location :
کراچی پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
ابوہریرہ
ابوہریرہ نے پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیثیں بیان کیں اور حدیثوں کے ڈھیر کے ڈھیر لگادیئے، اور ان سے صحاح ستّہ اور تمام سنن و مسانید اہل سنت نے روایتیں کیں! بے حد و بے حساب!!
اس بہتات کو دیکھتے ہوئے ضروری ہوا کہ ان احادیث کے مصدر و مرکز خود ابوہریرہ کی ذات و صفات پر روشنی ڈالی جائے کیونکہ ان کی حدیثیں ہماری دینی و شعوری زندگی سے بہت گہرا تعلق رکھتی ہیں، اگر ہم ایسا نہ کریں اور ان سے چشم پوشی کریں تو یہ دین و عقل سے غفلت اور کورانہ تقلید کے مرادف ہوگی۔
ابوہریرہ کی حدیثوں کی یہ بہتات اصول دین و فروع دین دونوں ہی کو چھائے ہوئے ہے اسی وجہ سے مذاہب اربعہ والے یعنی مالکی و حنفی و شافعی حنبلی اور انکے متکلمین اشاعرہ وغیرہ بیشتر احکام الٰہی و شرایع دینی میں ابوہریرہ کی حدیثوں کے محتاج اور ان کے سامنے نظر و فکر کے ہتھیار ڈالے نظر آتے ہیں، اس لیے ہم پر فرض ہوا کہ ہم ابوہریرہ کا جائزہ لیں اور انکی حدیثوں کی کمیت و کیفیت سے بحث کریں تاکہ انکی روایت کردہ حدیثوں سے جو احکام الٰہی مستنبط ہوتے ہیں انکی حقیقت اجاگر ہوجائے۔
اگر آپ ابوہریرہ کی شخصیت کی صحیح معنوں پہچان چاہتے ہیں تو پھر یہ کتاب آپ کے لیے ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔