اسلام اور سیاست
اسلام اور سیاست
Author :
Interpreter :
Publisher :
Publish number :
1
Publication year :
1433
Publish location :
لاہور پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
اسلام اور سیاست
ہمارامعاشرہ سیاست کے لفظ سے خوب آشنا ہے، تصور میں مطلب خدمت انسانیت کم اور مطلب پرستی زیادہ لیا جا تا ہے یا یوں کہنا چا ہئے کہ موجودہ زمانے میں سیاست ایک بہت ہی بری چیز سمجھی جانے لگی ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹر علامہ اقبال نے کہا تھا:؎ جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
یہی بات آج کے زمانے میں حضرت امام خمینیؒ نے ثابت کر کے دکھائی کہ سیاست وہی ہے جو دین ہے اور دین وہی ہے جو سیاست ہے مگر سیاست براۓ سیاست سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے ترویج دین اور خدمت انسانیت ہونی چاہیئے اور سیاست پر دین حاکم ہو اورسیاست پر دین کو حاکم ہونا ہی سیاست کی بہترین تصویر ہے۔ حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ایران کی علمی و سیاسی و سماجی مشہور و معروف شخصیت ہیں یہ کتاب آقای مصباح یزدی کی چالیس تقاریر کا مجموعہ ہے ان تقاریر میں انہوں نے نہ صرف کہ اسلامی سیاست کے خدو خال کو واضح کیا ہے بلکہ دنیوی اور یورپی سیاست کے مکروہ چہرے سے نقاب نوچ ڈالی۔ آقای مصباح یزدی پہلی تقریر سے جو موضوع شروع کرتے ہیں تو لگتا کہ اب کوئی اور کام نہیں بلکہ اس کتاب کو پورا کرکے اٹھنا ہے کیونکہ کتاب شروع کرنے کے بعد اس کو چھوڑنا بڑا مشکل نظر آتا ہے۔
اس کتاب کے عناوین ہی ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر کتاب خود پکارتی ہے کہ مجھے پڑھو: اسلام اور اس کا سیا سی نظر یہ اسلامی حکومت میں لوگوں کا کردار اسلام کے سیاسی نظریئے کو پہچانے کے طریقے اسلام کے سیاسی نظریہ کی بحث کی اہمیت اور ضرورت دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ہمارا وظیفہ دین میں سیاست کی اہمیت اسلام میں آزادی اسلام کے سیاسی نظریہ کے اصول اقدار کے بارے میں اسلام اور مغربی تمدن میں نظریاتی فرق قانون کے سلسلے میں اسلام اور یورپ کے درمیان بنیادی فرق حکومت اور سیاست کے سلسلے میں اسلام کی خصوصیت
حقیقت یہ ہے کہ آقای مصباح یزدی کی کتاب کی تعریف کر نا سورج کو چراغ دکھا نے کے مترادف ہے۔ یہ ہمارے لئے سعادت کا مقام ہے کہ ہمیں آقای مصباح یزدی کی کتاب پر کچھ لکھنے کا موقع ملا ورنہ حقیقت یہی ہے کہ وہ استاد اور ہم ایک ادنیٰ طالب علم کا در جدر کھتے ہیں۔
علمی اعتبار سے یہ کتاب اتناعظیم سرمایہ ہے جسے اردو زبان پڑھنے والوں کے لئے پیش کرنا خود بہت بڑا کارنامہ و سعادت مندی ہے،امید ہے پیش نظر کتاب اہل علم و دانش کے لیے ایک ذخیرۂ علمی قرار پائے گی۔