اسلام کی نامور خواتین کی سوانح حیات

اسلام کی نامور خواتین کی سوانح حیات
(0 پسندیدگی)

(0 پسندیدگی)
اسلام کی نامور خواتین کی سوانح حیات
جن حضرات کو تاریخ سے لگاؤ ہے۔ اور جو اپنی عمر کا کچھ حصہ گزری ہوئی تاریخ پر نظر رکھتے ہیں۔وہ اس وقت کی شخصیات اور معروف خواتین کے حالات زندگی کے مطالعہ میں وقت صرف کرتے ہیں۔ کچھ لوگ تاریخی کتب کا مطالعہ محض ایک مشغلے کے طور پر کرتے ہیں۔ میری نظر میں ایسے لوگ تاریخ اس غرض سے پڑھتے ہیں کہ وقت گزاری کے ساتھ ساتھ تعجب آور اور دلچسپ قصّے بھی یاد کر لیے جائیں اور پھر ان کہانی اور قصوں کو دوستوں کی محفل میں پورے آب و تاب کے ساتھ بیان کیا جائے لیکن ایک اور گروہ تاریخ کا مطالعہ ایک اعلیٰ و بلند مقصد کے تحت کر تا ہے۔ وہ حضرات بزرگوں کے حالات زندگی کا مطالعہ سیق آموزی کی غرض سے کرتے ہیں۔ وہ حضرات تاریخ میں ان بزرگوں کی عظمت اور کامیابی کا راز معلوم کر نے کی کو شش کرتے ہیں۔ تاکہ ان بزرگوں کے اعمال و افعال کو اپنی زندگی کے لیے مشعل راہ قرار دے سکیں، پیش نظر کتاب میں انہی نکات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسلام کی نامور خواتین کا تذکرہ درج کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والے افراد میں نور ایمان کی شمع مزید روشن ہوجائے اسے اپنے مطالعہ کا حصہ قرار دینا لطف سے خالی نہیں ہے۔
مربوط عناوین

جنسی اخلاق کا اسلام اور مغرب میں تصور

امام علی کا انسان ساز منشور حیات (وصیت نامہ )

پند تاریخ (جلد 05)

تحقیق الجہاد مع ضمیمہ جات

حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے تاریخ ساز اور عہد آفریں خطبے

سوانح عمری ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ( قیام حکومت) حصہ دوم

سوانح عمری ختمی مرتبت ص (از ولادت تا ہجرت ) حصہ اول