اسلام کے دو مکاتب فکر کا تقابلی جائزہ

اسلام کے دو مکاتب فکر کا تقابلی جائزہ

اسلام کے دو مکاتب فکر کا تقابلی جائزہ

Publication year :

2003

Publish location :

اسلام آباد ہاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

اسلام کے دو مکاتب فکر کا تقابلی جائزہ

علامہ سید مرتضی عسکری (رح) کی مشہور و معروف یہ کتاب ان حضرات کی خدمت میں ہے جو شیعوں سے عقیدے میں اختلاف رکھتے ہیں، یہ کتاب اس لیے پیش نہیں کی گئی ہے لوگ شیعوں کا ہی عقیدہ اختیار کرلیں بلکہ اس لئے پیش کی گئی ہے کہ آپ کے علم میں آجائے کہ شیعہ بھی اپنے عقیدے پر قرآن و سنت کی ٹھوس دلیل رکھتے ہیں تاکہ بہتان تراشیوں کی وجہ سے امت کی وحدت میں حائل رکاوٹ دور ہو جائے؛چونکہ علم وسعت نظر کا باعث ہےاس بحث میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ مکتب امامت اور مکتب خلافت کے درمیان اختلاف کا سرچشمہ کیا ہے۔ اس کے بعد کتاب ہذا کے مباحث دو حصوں میں منقسم ہو جاتے ہیں۔ پہلی قسم: یہاں اس بات سے بحث کی گئی ہے کہ دونوں مکاتب فکر کے نزدیک شریعت اسلامیہ کے ماخذ و منابع اور ان تک رسائی کے طریقے کیا کیا ہیں۔ یاد رہے کہ اسلامی عقائد و احکام کا دارومدار انہی امور پر ہے۔ یہ امور درج ذیل پانچ بحثوں کو شامل ہیں۔ الف۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مصاحبت اور آپ کے اصحاب کے بارے میں دونوں مکاتب فکر کے نظریات۔ ب۔ امامت و خلافت کے بارے میں دونوں مکاتب فکر کے نظریات۔ یہ دونوں اسلامی شریعت تک رسائی اور اسلام کی صحیح شناخت کے ذرائع میں سے ہیں۔ ج۔ اسلامی شریعت کے ماخذ و منابع کے بارے میں دونوں مکاتب فکر کے نظریات اور یہ کہ مکتب خلفاء نے قرآن کریم اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صف میں ذاتی اجتہاد اور رائے کو شریعت اسلامیہ کے مآخذ میں کیونکر شامل کیا ہے۔ یہاں مکتب خلفاء کے نزدیک اسلامی شریعت کے مآخذ اور ان تک رسائی کے راستوں کے متعلق تفصیلی بحث ہو گی۔ د۔ ذاتی اجتہاد اور رائے پر عمل کے نتیجے میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو انحراف پیدا ہوا؛ اس کے مقابلے میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا قیام۔ہ۔قیام امام حسین(ع) کے بعد معاشرے میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی سیرت کو دوبارہ زندہ کرنے اور اس کی ترویج میں ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی کامیابی۔ اسی تسلسل کے ساتھ مکتب اہل بیتکے ہاں اسلامی شریعت کے ماخذ اور ان تک رسائی کے طریقوں پر بحث تمام ہو جائے گی۔ یوں دونوں مکاتب فکر کی نظریاتی بنیادیں نکھر کر سامنے آجائیں گی۔

دوسری قسم:دونوں مکاتب فکر کے پیروکاروں کی فکری، سیاسی اور اجتماعی جدوجہد سے بحث کی گئی ہے۔ یہ قسم درج ذیل ابواب کو شامل ہے۔ الف۔ ایران میں مکتب خلافت کے نظریات کے ترویج اور اس ملک میں اس مکتب فکر کے پیروکاروں کی حکومتوں کا قیام۔ ب۔ اسلامی دنیا پر منگولوں کا حملہ اور ان کے ہاتھوں بغداد کے عباسی خلفاء کا خاتمہ۔ ج۔ عراق کے شہر کوفہ کے تابع ایرانی علاقوں میں مکتب اہل بیت (ع)کی ترویج اور اس کو پھیلانے میں وہاں کے لوگوں کی جدوجہد اور اس خطے میں شیعہ حکومتوں کا قیام۔ د۔ مکتب اہل بیت علیہم السلام پر کئے گئے بے بنیاد الزامات۔