اصلاح المجالس و المحافل
اصلاح المجالس و المحافل
Author :
Publisher :
Publish number :
5
Publication year :
2010
Publish location :
سرگودھا پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
اصلاح المجالس و المحافل
مجالس و محافل کے بے شمار فوائد و عوائد ہیں، مجالس و محافل کے انعقاد سے سرکار رسالتمآب(ص) اور آئمۂ اطیاب(ع) کے ساتھ مواسات و ہمدردی کا اظہار ہوتا ہے اور انکی یاد تازہ ہوتی ہے جس سے محبت و مؤدت کا عملی ثبوت ملتا ہے، ان مجالس سے انسان کو درس صبر و رضا ملتا ہے اور انسان کو دنیوی مصائب و آلام ہیچ نظر آتے ہیں، ان مجالس میں شمولیت سے دنیائے دوں میں بے رغبتی اور آخرت کی طرف رغبت بڑھتی ہے، مجالس کے سامعین میں مظلوم سے الفت و محبت اور ظالم سے بغض و نفرت پیدا ہوتی ہے، سامعین کرام کے اندر حق و حقیقت کی نصرت و تائید اور باطل اور باطل نواز کا مقابلہ کرنے کا مقابلہ کرنے کا صالح جذبہ پیدا ہوتا ہے،اخلاق حسنہ و صفات جمیلہ کے کسب کرنے اور اخلاق سیئہ و صفات رذیلہ سے اجتناب کرنے کا ملکہ صالحہ پیدا ہوتا ہے،یہ مجالس و محافل دینی مسائل و معلومات حاصل کرنے کا وہ مدرسہ ہیں جن میں بلا استثناء وہ تمام مختلف طبقات شرکت کرتے ہیں جن کو کسی اور جگہ اس طرح مجتمع ہوکر دینی استفادہ کا موقع نہیں ملتا، اسی تناظر میں موجودہ مجالس و محافل کا سرسری نگاہ سے ایک اجمالی جائزہ لیں اور پھر مجالس پڑھنے اور پڑھانے اور سننے والوں کے حالات و کوائف پر بھی ایک نظر ڈال لیں اور دیکھیں کہ آیا ان مجالس و محافل کے انعقاد سے یہ تقاضے پورے ہو رہے ہیں؟ آيا ان فوائد کے کچھ آثار و نتائج دکھائی دیتے ہیں؟ ہمارے اخلاق و اطوار سے ہمارا حسینی ہونا واضح و آشکار ہوتا ہے؟ کیا قوم میں دین کے نام پرمرمٹنے اور اس کے نام پر سب کچھ قربان کر دینے کا ولولہ پایا جاتا ہے؟ کیا کربلا والوں کے اتحاد و اتفاق کے تذکرے سننے والوں کی اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق موجود ہے؟ .... یہ وہ چند ایک سوالات ہیں جو آج ہر ہمدرد قوم و ملت کے قلبِ حسّاس میں بڑی شدت سے پیدا ہورہا ہےاور آج ہر شخص سوچنے پر مجبور ہے کہ اس نے کھویا کیا ہے اور پایا کیا؟
درحقیقت انہیں سوالات کا جواب پیش کرنے کے لیے اور اس مرض کی تشخیص اور اس کا علاج بتلانے کے لیے ہی یہ رسالہ سپرد قلم کیا گیا ہے، ضرور مطالعہ فرمائیں۔