الاثناعشریہ(دیگر مذاہب سے عقائد امامیہ کا تقابل اور حقانیت)

الاثناعشریہ(دیگر مذاہب سے عقائد امامیہ کا تقابل اور حقانیت)

الاثناعشریہ(دیگر مذاہب سے عقائد امامیہ کا تقابل اور حقانیت)

Publication year :

1393

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

الاثناعشریہ(دیگر مذاہب سے عقائد امامیہ کا تقابل اور حقانیت)

ہر مکتب فکر کے مصنف اور مؤلف ہر زمانے میں اپنے اپنے مسلک کی تائید و تبلیغ کے سلسلے میں کتب اور رسائل لکھتے رہتے ہیں جو انکا انسانی، اخلاقی اور عقلی حق ہے، لیکن عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ لکھنے والے اپنے مقصد سے ہٹ کر اپنے مخالف مسلک و مکتبِ فکر کی نہ صحیح تشریح کرتے ہیں اور نہ ہی سنجیدگی سے اس پر نقد و تنقید کرتے ہیں بلکہ عموماً دوسرے نظریات کو غلط انداز میں پیش کرنا اور ان پر کیچڑ اچھالنا ایک فیشن ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مختلف مسلک کے پڑھنے اور مطالعہ کرنے والے حضرات دوسرے مذہب کی کتب کا مطالعہ گوارا ہی نہیں کرتے اور وہ تحقیق سے بے بہرہ رہ جاتے ہیں۔

زیر نظر کتاب بڑے عمدہ پیرائے میں لکھی گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی اور کسی کی بھی دل آزاری سے کام نہیں لیا گیا بلکہ اپنے اور دوسرے بھائیوں کے مسلک کو واضح، صاف اور سنجیدہ طریقے سے پیش کیا گیا ہے، خاص طور پر شیعہ اثنا عشری کا صحیح،دقیق اور عمیق تعارف پیش کیا گیا ہے۔

اگر آپ شیعیت کے بارے میں صاف و شفاف اور واضح مطالب کا مطالعہ فرمانا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہے۔