انسان کے کمال میں اخلاق کا کردار

انسان کے کمال میں اخلاق کا کردار

انسان کے کمال میں اخلاق کا کردار

Publish number :

1

Publication year :

1995

Publish location :

قم ایران

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

انسان کے کمال میں اخلاق کا کردار

مفکرین اور دانشور بخوبی آگاہ ہیں کہ روح اور جسم باہم اس قدر پیوستہ و وابستہ ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کے انحراف کا اثر دوسرے پر باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی وجہ سے کوئی ایسا تربیتی پروگرام جو انسان کے محض ایک پہلو (یعنی جسمانی ا روحانی) پر توجہ دیتا ہو انسان کی تمام شعبۂ حیات میں ترقی و خوش بختی کا ضامن نہیں ہوسکتا۔ آج کے تمام معاشرے فکری نظام کے حوالے سے بے اعتدالی کا شکار ہیں اور سب ہی افراط و تفریط کی انحرافی راہوں پر گامزن ہیں۔ کیونکہ ان کی نظر یا تو محسوس اور مادی پہلو پر ہے یا پھر معقول اور نفسیاتی پہلو پر ان کے خیال میں یا تو انسان کو اصالت حاصل ہے یا کائنات کو، لیکن اسلام کے تربیتی مکتب میں انسان کو اس کی ازلی اور پیدائشی فطرت کے حوالے سے دیکھا جاتا ہے اور ہر اخلاقی اور تربیتی مکتب سے زیادہ اسے اس کے وظائف و ذمہ داریوں سے آگاہ کیاجاتاہے۔

یہ جامع اخلاقی اور اصولی مکتب ”اسلام“ فردی اور اجتماعی زندگی کے لئے کلی و جزئی اور مادی و معنوی پہلوؤں پر محیط ایسے قوانین کا مجموعہ ہے جو بشریت کی کامیابی، کمال اور نجات کے ضامن ہیں اور افراد معاشرہ ان قوانین کی پیروی کے ذریعہ قیمتی اور خوش بخت انسان بن سکتے ہیں۔

اصلاح معاشرہ کا آغاز انسان کو خود اپنی ذات سے کرنا چاہئے۔ بے شک اگر ہر فرد جو معاشرہ کے پیکر کے ایک عضو کی حیثیت رکھتا ہے اپنی اصلاح کا بیڑہ اٹھا لے اور نہایت صبر و جرات کے ساتھ اپنے اندر نیک اور اچھے فضائل کی افزائش اور اپنی نفسیاتی قوتوں میں اضافے کے لئے کوشاں ہو جائے تو ان افراد میں شامل ہو جائے گا جو نوع بشر کی فلاح و بہبود کے لئے حالتِ جہاد میں ہیں کیونکہ معاشرہ کی اصلاح کا بڑا ذریعہ خود افرادِ معاشرہ کا انفرادی تکامل ہے۔

زیر نظر کتاب کے مطالب جو اسلامی تعلیمات کے لبریز مصادر سے ماخوز ہیں اور اسلامی تعلیمات کی روح کے معترف ہیں اور ضمنی طور پر جن میں تربیتی و نفسیاتی مسائل کے بارے میں مغربی دانشوروں کی آراء و نظریات کو بھی شامل کیا گیا ہے اخلاقی و اجتماعی رہنمائی کے لئے سود مند ثابت ہوں گے۔ نیز امید ہے یہ کتاب تربیت کے حقیقی مقصد کی نشاندہی میں معاون و مفید ثابت ہوگی۔