ایمان مجسم امام علیؑ
ایمان مجسم امام علیؑ
Author :
Publisher :
Publish number :
1
Publication year :
2010
Publish location :
اسلام آباد ہاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
ایمان مجسم امام علیؑ
حضرت امیرالمؤمین علی بن ابی طالبؑ بعد از رسول گرامیﷺ عالم انسانیت کی وہ عظیم ترین ہستی ہیں جو ذات اقدس الٰہی کا مظہر کامل ہیں، آغاز ولادت سے انجام شہادت تک آپ کی زندگی کا ہر لمحہ تعجب آور اور حیرت انگیز ہے، آپ کی 63 سالہ زندگی متضاد صفات کا مجموعہ ہے، ذات والا صفات امیرالمؤمنینؑ کی زندگی کے دو پہلو ہیں ایک مادی اور ایک معوی، مادی زندگی سے مراد یہ ہے کہ آپ کا تعلق کس خاندان، قوم اور قبیلے سے ہے؟ کہاں ولادت ہوئی ہے؟ کب اور کیسے؟ آپ کی تربیت کیسے ہوئی؟ کس نے کی؟ آپ کا لباس خوراک اور رہن سہن سہن کیسا تھا؟ انفرادی یعنی ذاتی خصائص کیا تھے؟ اور زندگی کے عادات و اطوار دوسروں سے کیونکر مختلف تھے اور کہاں پر شہادت ہوئی اور کب اور کیسے؟ جبکہ آپ کی زندگی کا دوسرا پہلو جو معنویت سے تعلق رکھتا ہے وہ کیا ہے؟ یعنی مظہر ذات الٰہی کیسے ہیں؟ روحانی شخصیت کا کیا کمال ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ امیرالمؤمنینؑ اس کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں کہ جس کی عظمت و سربلندی جامعیت و ہمہ گیری اور عالمی و آفاقی برتری کے اپنے بے گانے اور دوست و دشمن سب ہی معترف ہیں اور کسی کو ان کے بلند امتیازات اور نمایاں خصوصیات سے انکار نہیں، آپ قریش کے ایک ممتاز ترین گھرانے میں پیدا ہوئے، سرزمین حرم میں خانہ کعبہ کے اندر ولادت کا شرف حاصل کیا، رسالت کی فضاؤں میں جاچکی ہیں، یہ کتاب سیرت امیرالمؤمنینؑ پر مشتمل ہے اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔