بحور الغمہ ج۲

بحور الغمہ ج۲
Author :
Publisher :
Publish number :
1
Publication year :
2012
Publish location :
لاہور پاکستان
(0 پسندیدگی)

(0 پسندیدگی)
بحور الغمہ ج۲
زیر نظر کتاب “بُحُورُ الغُمّہ” یعنی غموں کا سمندر واقعی یہ اسم بامسمّیٰ کتاب ہے، آیات و احادیث اور ایمان افروز واقعات کی روشنی میں فضائل اہل بیت علیہم السلام کو اس انداز و اسلوب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کہ ان کے مطالعے سے اذہان و قلوب کو جلاء ملتی ہے، خصوصاً مصائبِ آل محمدعلیہم السلام کو جس نئے انداز سے تحریر کیا گیا ہے وہ دوسری کتابوں میں موجود نہیں ہے۔
اس کتاب کو اردو زبان میں مصائب کے موضوع پر سب سے بڑی اور مستند کتاب کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، سرزمین لکھنؤ سے ڈیڑھ صدی قبل شائع ہونے والی یہ کتاب آج بھی ذاکرین و واعظین کی پسندیدہ ترین کتاب ہے، ہندوپاک میں چند علماء و ذاکرین کے پاس اس کی فوٹوکاپیاں اور پرانے نسخے موجود ہیں ورنہ یہ کتاب امتدادِ زمانہ کے ساتھ ساتھ تقریباً ناپید و نایاب ہوچکی ہے۔ اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔







