تاریخ جنت البقیع
تاریخ جنت البقیع
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
تاریخ جنت البقیع
زیر نظر کتاب میں "تاریخ جنت البقیع" کے موضوع پر بحث و تمحیث کی گئی ہے، یہ کتاب تاریخ کے جھروکوں سے ترتیب دی گئی ہے، جنت البقیع کی تاریخ میں جھانکنے والوں کے لیے منارۂ نور ثابت ہوگی یہ کتاب کیونکہ اس میں جامعیت کے ساتھ مزاراتِ مقدسہ کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کون سا روضہ کہاں کس جگہ اور کس تزئین و آرائش کے ساتھ واقع تھا اور آل سعود نے کس باطل نظریئے کی آڑ میں آثار ائمہ علیہم السلام، اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ علیہم، امہات المؤمنین اور مؤمنین و صالحین کی قبروں کو کیوں اور کس لیے بلڈوز کیا، اور آل سعود نے افکار و آثار اہل بیت علیہم السلام کو مٹانے کے لیے کس کس تاریخ پر شب خون مارا، ان تمام موضوعات پر اس کتاب میں سیر حاصل بحث کرنے کے بعد جنت البقیع کے مشہور قبرستان کی تصویر آنکھوں کے سامنے کھچ جاتی ہے اور یہ واضح ہوتا ہے کہ آج اور کل کے جنت البقیع میں کیا فرق ہے، اس کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔