دوستی
دوستی
Author :
Publisher :
Publish number :
3
Publication year :
2006
Publish location :
کراچی پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
دوستی
دوستی ایک ایسا موضوع ہے جس پر مختلف کتابوں میں ضمنی طور پر گفتگو تو کی گئی ہے لیکن اس پر الگ سے کوئی کتابچہ یا کتاب مہیا نہیں تھی۔ بچوں نوجوانوں بلکہ ہرشخص کی زندگی میں دوستوں کی اہمیت کے اثرات ساری زندگی محسوس کئے جا سکتے ہیں۔کتاب پڑھ کر کوئی بھی شخص نہ صرف خود اندازہ لگا سکتا ہے کہ دوست کس طرح کے بنائے جائیں بلکہ یہ بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دوسروں کے حق میں وہ کس طرح کا دوست ثابت ہوا ہے۔دوستوں کے حقوق سے متعلق پڑھ کر اس بات کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جب دوستوں کے اتنے حقوق ہیں تو پھر رشتے داروں اور ماں باپ کے کیا حقوق ہوں گے اور ان کو ہم کتنا پورا کرتے ہیں؟
کتاب کے مطالعہ کے دوران قاری، ان شرائط کا موازنہ اپنے آپ سے کرتا رہے تا کہ اس کے اثرات اپنی ذات میں محسوں کئے جاسکیں۔ جن عظیم مقاصد کی تکمیل کیلئے انسان کی خلقت ہوئی ہے اسے ایسے اوصاف حسنہ سے بھی آراستہ ہونا چاہئے اور انسان کے اشرف المخلوقات ہونے کا شرف اسکے انہیں اوصاف کے عملی اظہار سے مربوط ہے ورنہ اس میں اور جانوروں میں حد فاصل کا تعین مشکل ہے۔ کسی شخص کے طرز فکر اور رجحان کا پتہ بھی اس بات سے چلایا جاسکتا ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ اس کے دوست کیسے ہیں؟
انسان کو سوشیالوجی میں معاشرتی حیوان کہا جاتا ہے لہذا انسان کو معاشرتی زندگی گزارنے کے لئے کچھ لوگوں کے ساتھ تعلقات رکھنا پڑتے ہیں اور کچھ سے تعلق توڑنا پڑتے ہیں۔ جن سے انسان تعلقات جوڑتا ہے اُنہیں دوست اور جن سے انسان کو تعلق نہیں جوڑنا چاہیے اُسے دُشمن کہا جاتا ہے؟ لیکن اب انسان کس کو دوست بنا کر اس تعلق کو برقرار رکھے اور کن کو دُشمن سمجھے اور اُن سے اپنا تعلق توڑے؟ زیر نظر کتاب میں احادیث آئمہ معصومین(ع) کی روشنی میں اسلامی نکتہ نگاہ سے دوستی کی اہمیت، آداب، حقوق، فوائد، دوست کے حقوق، غرض دوستی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔