دین شناسی(شیعہ بچوں کے لیے دینیات)
دین شناسی(شیعہ بچوں کے لیے دینیات)
Author :
Publisher :
Publish number :
2
Publication year :
2007
Publish location :
پاکستان
(2 پسندیدگی)
(2 پسندیدگی)
دین شناسی(شیعہ بچوں کے لیے دینیات)
ایک زمانہ تھا کہ رات کو سونے سے قبل بزرگ اپنے بچوں کو دین کی ابتدائی تعلیمات دیا کرتے تھے۔ کچھ اصول دین سے تعارف کروایا کرتے تھے اور کچھ فروع دین سکھایا کرتے تھے مگر بد قسمتی سے اب نہ بزرگوں کے پاس وقت ہے اور یہ بچوں کو دلچسپی۔ اب شہروں میں تو اس کی جگہ ٹیلی ویژن نے لے لی ہے اور دیہات والے ضروریات زندگی پورا کرنے کی فکر سے ہی آزاد نہیں ہوتے وہ بچوں کو کیا بتائیں۔
اسکولوں کا بھی یہ عالم ہے کہ وہاں اسلامیات و دینیات کے نام پر غلط سلط چیزیں رٹوا دیجاتی ہیں دوسری مصیبت یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ پر بھی انہیں نظریات کا پرچار کیا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ گھروں میں اسکولوں میں، ہر جگہ وہی باتیں، اور وہی غلط نظریات اور وہی غلط عقائد ان کے ذہنوں میں ٹھونسے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں ایک باعث تشویش بات یہ ہے کہ قرائن کے مطابق بین الاقوامی سطح پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دین اسلام کی ترویج اور ترقی میں آل رسولﷺ کا کوئی حصہ نہیں۔ اس کا بین ثبوت یہ ہے کہ وہ تاریخی واقعات جو حضرت علی علیہ السلام کے تذکرے کے بغیر بے معنی ره جاتے ہیں، ان سے بھی ان کے ذکر کو نہایت چابکدستی سے نکال دیا جاتا ہے ایسا کرنا آنجنابﷺ کے ساتھ ساتھ تاریخ سے بھی نا انصافی ہے۔ اس کا نتیجہ واضح ہے۔ کچھ عرصہ کے بعد خدانخواستہ ہماری ملت کے نوجوان اس شک میں پڑ جائیں گے کہ کہیں اکابرینِ شیعہ غلط تو نہیں کہتے تھے!!
ادھر اپنی حالت یہ ہے کہ مجالس میں کوئی بے چارہ حقیقت پسند مقرر دین شناسی کی بات کہہ دے تو لوگ منہ بسورنے لگتے ہیں مجلس سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں اس کا نام پسندیدہ مقررین کی فہرست سے نکال دیا جاتا ہے جس سے اس مقررکا مستقبل تاریک ہوتا نظر آتا ہے لہذا کوئی بھی صاحب منبر جان بوجھ کر اپنی خودکشی کی ہمت نہیں کرتا۔ اس کی بجائے وہ بھی بڑے ہوشیار ہو گئے ہیں، انہوں نے ایک اور ہی راه نکال لی ہے کہ عوام کو نت نئے مسائل میں الجھا دو یوں دھڑے بندیوں میں الجھی ہوئی قوم مثبت سوچ سے عاری ہوجائے گی۔
انہی سب مشکلات کو دیکھتے ہیں پیش نظر کتاب میں اصول دین، فروع دین، اخلاقیات اور شیعہ مسلک کی بنیادی کتبِ احادیث کا ابتدائی تعارف کروایا گیا ہے۔ اس کتابچے میں حسب ذیل امور کو پیش نگاہ رکھا گیا ہے: وہ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کی اس سطح پر ضرورت ہوتی ہے۔ بعض ایسے اہم عناوین بھی شامل کئے گئے ہیں جن سے عمداً یا سہواً بے اعتنائی برتی گئی۔ تحریر جلی حروف میں ہے تا کہ بچوں کو پڑھنے میں آسانی ہو۔ مخصوس اصطلاحات تک تدریجا رسائی حاصل کی گئی ہے۔ ایک عنوان کے تحت ساری معلومات یکجا کردینے کے بجائے سوال و جواب کا طریقہ استعمال کیا گیا ہے اور چند ایک کے سوا تقر یا سارے جوابات مختصر ہیں تا کہ بچوں کو ذہن نشین کرنا آسان ہو۔ زبان، سہل استعمال کی گئی ہے۔
اس کتاب کو باقاعدگی سے بچوں کے خانگی درس میں شامل کریں۔