سوانح حیات امام علی رضاؑ

سوانح حیات امام علی رضاؑ

سوانح حیات امام علی رضاؑ

Publish number :

1

Publication year :

2007

Publish location :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

سوانح حیات امام علی رضاؑ

امام ہشتم حضرت علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ میں ارباب فکر و دانش کے لیے فہم و بصیرت کے سینکڑوں پہلو ہیں اور جس طرح ہمارے ہر امام نے زمانے کی چیرہ دستیوں اور ظالم حکمرانوں کی سفّاکیوں کے باوجود حق کے پرچم کو بلند رکھا اور صفحۂ حیات پر وہ تابندہ نقوش ثبت فرمائے جن کی تجلیاں صبح قیامت تک بنی نوع انسان کے قلوب و اذہان کو منور کرتی رہیں گی۔

جس طرح سلسلۂ نبوت میں حضرت یوسف علیہ السلام کو بادشاہ وقت نے ولیعہدی کے منصب پر فائز کیا اسی طرح سلسلۂ امامت میں امام ہشتم حضرت علی رضا علیہ السلام کو بادشاہ وقت نے ولیعہدی کا منصب پیش کیا لیکن چونکہ دونوں بادشاہوں کی نیتوں میں فرق تھا اسی لیے منصبِ ولیعدی کی قبولیت کے سلسلے میں دونوں ہادیانِ برحق کا طرز عمل بھی مختلف نظر آیا۔

دنیا کے بادشاہ اپنے دسترخوان پر صرف اپنے ہم مرتبہ افراد کو ہی بٹھانا پسند کرتے ہیں لیکن دین کے ذمہ دار تمام بندگان خدا کو شفقت و رحمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے نزدیک تمام بنی نوع انسان ایک ماں باپ سے پیدا ہوئے، بلند صرف وہ ہے جس کا کردار بلند ہو، حضرت امام علی رضا علیہ السلام جب غذا تناول کرنے کے لیے بیٹھتے تھے تو اپنے غلاموں اور خدمت گاروں کو دسترخوان پر اپنے ساتھ بٹھاکر کھانا کھلاتے تھے۔

غرض پیش نظر کتاب میں مکمل طور پر امام رضاعلیہ السلام کی سیرت اور زندگی کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔