سیرت نگاری فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا
سیرت نگاری فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا
Author :
Publisher :
Publish number :
1
Publication year :
2015
Publish location :
نئی دہلی ہندوستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
سیرت نگاری فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا
بادیان دین و دنیا، صاحبان عصمت کبریٰؑ، اولیاء وائمۂ ہدیٰؑ اور خاصان خدا کی حیات طیبہ اور سیرت مطہرہ کو دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے میں محققین، مصنفین، مترجمین، مقررین محررین اور اہل دین و دانش نے اپنے تیئیں پوری کوشش کی ہے اور اس میں قدرے کامیاب بھی ہوئے ہیں۔
اسی طرح سرکار انبیاء، حبیب کبریا شہنشاہ بطحا، تاجدار مدینہ حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہٖ کی اکلوتی یادگار، قدرت کا شاہکار، عطائے پروردگار، اسوۂ ائمۂ اطہار حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی سیرت مقدسہ کو سوائے غاصبین مبغضین، حاسدین، متعصبین اور دشمنان بی بئ دو عالم سلام اللہ علیہا کے جملہ باشرف و صادق عاشقان رسول و محبان بتول نے اپنی اپنی کتابوں، رسالوں، مقالوں تحریروں، تقریروں اور کلمات و اقوال کے ذریعے عالم انسانیت میں پیش کرنے کا شرف حاصل کیا ہے جو بارگاہِ نبوت میں اجر رسالت کی ادائیگی کا بہترین نمونہ ہے۔
زیر نظر کتاب "سیرت نگارئ فاطمہ زہراء" حجۃ الاسلام ڈاکٹر شاہوار حسین نقوی امروہوی کی زحمات کا ماحصل ہے جو کتابخانوں، مدرسوں اور علمی مراکز میں سفر کر کے نیز انٹرنیٹ کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔ خدا ان کی اس زحمت کو قبول فرمائے۔ آمین!
موجودہ کتاب کی خصوصیات:
۱۔ اس کتاب میں صرف ان کتابوں کا ذکر ہے جو اہل ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش نے تحریر کی ہیں۔
۲۔ اس کتاب میں حضرت فاطمہ زہراءؑ سے متعلق صرف ان کتابوں کا ذکر کیا گیا ہے جو مستقل طور پر شہزادی کے بارے میں لکھی گئی ہیں قطع نظر ان کتابوں کے جن میں آپ کا ذکر ضمنی طور پر کیا گیا ہے۔
۳۔ اس کتاب میں ذکر ہونے والی کتابوں کو حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا گیا ہے تا کہ قارئین کو کتاب تلاش کرنے میں کسی طرح کی زحمت نہ ہو۔
۴۔ جن کتابوں کے دو نام ہیں انکا دوسرا نام بریکٹ میں درج کر دیا ہے۔
۵۔ محترم قارئین کی سہولت کے پیش نظر کتاب کے مشمولات کو بطور عنوان ذکر کر دیا گیا ہے۔
دیگر کتب کے علاوہ اس کتاب میں "برصغیر کے امامیہ مصنفین" مؤلفہ مولانا حسین عارف صاحب اور کتاب "سیرت فاطمہ زھراءؑ" مؤلفہ مولانا ضمیر اختر نقوی، سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔