شمس ولایت امام علی ابن موسی الرضاؑ

شمس ولایت امام علی ابن موسی الرضاؑ

شمس ولایت امام علی ابن موسی الرضاؑ

Publish number :

1

Publication year :

2009

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

شمس ولایت امام علی ابن موسی الرضاؑ

اس نقطے پر تاریخ گواہ ہے کہ رسولخداﷺ اور ان کے اہل بیتؑ کی ہدایت پر صحیح معنوں میں عمل کیا جاتا تو آج تفرقہ بازیاں نہ ہوتیں اور امت ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی رہتی، آج بھی ائمہ علیہم السلام کا اسوۂ حسنہ ہمارے لیے ایک بہترین راہ عمل ہے اس پر ہم عمل کرکے دنیا و آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں۔

زیر نظر کتاب کا زیادہ تر علمی، تحریری و تاریخی مواد "زندگانی امام ھشتم علی ابن موسیٰ رضاؑ" جیسی معتبر کتاب سے ترجمہ کیا گیا ہے، کتاب کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ امام رضاؑ کا لقب "شمس الشموس" ہے، کسی نے خواب میں آپؑ کا دیدار کیا تو پوچھا: مولا! آپ کا یہ لقب کس وجہ سے ہے؟  فرمایا: تما سورج اور چاند مجھ سے روشنی لیتے ہیں۔ بایں معنیٰ کہ تمام اولیاء اللہ حضرت سے فیض پاتے ہیں۔

زیر نظر کتاب امام ھشتمؑ کی سیرت پر مشتمل ہے اس کا مطالعہ فرماتے ہوئے اپنے آپ کو اخلاق رضوی سے مزین فرمائیں۔