شہید انسانیت(طبع قدیم)

شہید انسانیت(طبع قدیم)

شہید انسانیت(طبع قدیم)

Publish number :

1

Publication year :

1942

Publish location :

لکھنؤ ہندوستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

شہید انسانیت(طبع قدیم)

پیش نظر کتاب امام حسینؑ کی تیرہ سو سالہ یادگار کے سلسلے میں جناب سید العلماء علامہ علی نقی نقوی طاب ثراہ نے ایک جامع پروگرام قوم کے سامنے پیش کیا جس کے تحت شہر شہر، قریہ قریہ اور بستی بستی یادگارِحسینی کے اجلاس منعقد ہوئے اس پروگرام میں ایک ایسی کتاب کی تدوین بھی شامل تھی جو بین الاقوامی نقطۂ نظر سے امام حسینؑ کے سوانح حیات اور واقعۂ کربلا کی مستند تفصیلات پر مشتمل ہو چنانچہ اس کی تدوین میں ہر فرقہ  و مسلک کے مشاہیر کو شامل کیا گیا کیونکہ امام حسینؑ کسی فرقۂ خاص کے نہیں بلکہ تمام دنیا کے انسانوں کو حق و باطل میں تمیز کرنے کی راہ دکھاتے ہیں۔

امام حسینؑ کی سیرت و سوانح کے موضوع پر اردو زبان میں کوئی ایسی جامع اور مستند کتاب موجود نہیں تھی، اپنی اہمیت کے اعتبار سے شہید انسانیت اس صدی کی عہد آفرین کتاب ہے، جس طرح نابغۂ روزگار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے اسی طرح عظیم کتابیں بھی روز روز منصۂ شہود پر جلوہ گر نہیں ہوتیں، پیش نظر کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔

دیگر جلدیں