شیعہ،احکام و عقائد کے آئینہ میں

شیعہ،احکام و عقائد کے آئینہ میں

شیعہ،احکام و عقائد کے آئینہ میں

Publish location :

مشہد ایران

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

شیعہ،احکام و عقائد کے آئینہ میں

جس زمانے میں ہم آپ زندگی گذار رہے ہیں یہ بہت ہی اہم زمانہ ہے ہرایک مکتبِ فکر ارتقاء کی دوڑ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں منہمک ہے جدا گانہ طور پر ہر ایک کی آخری خواہش یہ ہے کہ وہ پوری دنیا کو فتح کرکے اپنے افکار و نظریات کا پرچم لہرا دے اور سارے انسانوں کی گردن میں اپنے دستورات قلّادہ ڈال دے یہ فکر سب کی نظروں میں سب سے اہم بنی ہوئی ہے، اس کو سکر نے کیلئے دنیامیں کیا کچھ نہیں ہو رہا ہے۔

دنیائے اسلام کے خلاف آج ساری دنیا نے محاذ آرائی کرلی ہے اور اندرون خانہ یہ بات طئے ہوچکی ہے کہ جتنی جلد ہوسکے اسلام کے عقائد کا رسوخ مسلمانوں کے دلوں سے ختم کر دیا جائے چنان مختلف طریقوں سے اس منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لئے نئے نئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ ایک طرف مسلمان نوجوانوں کو یہ کہکراسلادی عقائد و احکام سے بدبین کیا جارہا ہے کہ یہ ہزاروں سال پہلے کی فکر ہے آج دنیا ترقی کرچکی ہے اب اس میں کوئی دم خم نہیں رہ گیا ہے ۔

دوسری طرف گندم نما جو فروش، اسلام کے لباس میں ملبوس مشرک، تمام عقائد و احکام کو بدعت قرار دینے میں لگے ہیں اور سادہ لوح افراد کے دلوں میں یہ بات اتار رہے ہیں کہ تم سچے مسلمان اس وقت بن سکتے ہو جب اسلام کی اکثر چیزوں کا انکار کردو!!!

کہیں مذہب تشیع کے اعتقادات کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلمانوں کو ان سے متنفر کیا جارہا ہے، ایسے زیغ و مزیغ ماحول میں شیعوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسلام کے عقائد و احکام کو جدید اسلوب سے پیش کرین اور نسل نو کو گمراہی سے بچائیں اور یہ کتاب اس کے لیے بہت ہی موزون ہے۔