طول عمر اور وسعت رزق کے سو مجرب نسخے

طول عمر اور وسعت رزق کے سو مجرب نسخے

طول عمر اور وسعت رزق کے سو مجرب نسخے

Publish number :

3

Publication year :

2003

Publish location :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

طول عمر اور وسعت رزق کے سو مجرب نسخے

دارِ دنیا میں ہر فرد سے جو بھی عمل سرزد ہوتا ہے اس کا ایک ردِّعمل اس کے سامنے آ موجود ہوتا ہے۔ دراصل دنیا اور جو کچھ اس میں موجود ہے عمل اور ردِّعمل کا نتیجہ ہے۔ اسلام نے عمل یعنی کام کو عبادت قرار دیا ہے اور کام نہ کرنے والوں کو قابل نفرت سمجھا ہے اورعمل (کام) میں صالح کی شرط لگائی ہے یعنی انسان "عملِ صالح" بجا لائے اور عمل صالح کا ردِّعمل انسان کے لئے دنیا و آخرت کی سعادت بہم پہنچاتا ہے۔ اور اگر عمل صالح نہ ہوتو اس کے ردِّعمل میں انسان پستی کا شکار ہوتا ہے اور اس کی گواہی اسلامی تعلیمات میں موجود ہے۔

صرف دنیا میں ہی نہیں بلکہ آخرت میں بھی انسان کے عمل کا ردِْعمل جنت یا دوزخ کی صورت میں اس کے سامنے ہوگا اور خداوند عالم نے ان کے لئے پہلے سے کوئی آگ یا جنت تیار کرکے نہیں رکھی ہے، انسان اپنے عمل کے ذریعے جنت یا دوزخ  حاصل کرتا ہے۔

جیسا کہ احادیث میں ہے کہ انسان کی قبر میں سانپ، بچھو، درندے وغیرہ ہوں گے تو یہ کوئی درندے نہیں ہیں بلکہ انسان کے برے اعمال کی حقیقی شکل ہے جو اس کے عمل کے ردِّعمل کے طور پر مجسم ہوکر قیامت تک اس کی قبر میں ہم نشین رہتے ہیں اور قیامت تک اس کے لئے بیماری بن کر اذیت دیتے رہیں گے۔

یعنی انسان کے کچھ کام (اعمال) نعمتوں کے زوال کا باعث ہیں، کچھ کام دعاؤں کی قبولیت میں رکاوٹ بنتے ہیں، اب صرف یہ دیکھنا ہے کہ کونسا عمل کس بیماری کا سبب ہے اب اگر اس سبب والے عمل کو ختم کیا جائے تو بیماری خود بخود ختم ہو جاتی ہے، صرف شرط یہ ہے کہ تشخیص درست کی جائے۔

پیش نظر کتاب میں بھی انہی نکات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے ایسے اعمال کی شاندہی کی گئی ہے جس سے عمر اور رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور پھر ایسے موارد کی بھی نشاندہی کردی گئ ہے جن سے ہمیں بچنا چاہیئے تاکہ وہ ہماری عمر اور رزق میں کمی کا باعث نہ بنیں، اس کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔