عمدۃ المطالب ترجمہ مناقب آل ابیطالبؑ (ج۱)

عمدۃ المطالب ترجمہ مناقب آل ابیطالبؑ (ج۱)

عمدۃ المطالب ترجمہ مناقب آل ابیطالبؑ (ج۱)

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

عمدۃ المطالب ترجمہ مناقب آل ابیطالبؑ (ج۱)

مناقب آل ابی طالب، "المناقب" کے نام سے مشہور، عربی زبان میں معصومین کے نیک اوصاف و فضائل کے متعلق کتاب ہے۔ جس کے مؤلف محمد بن علی ابن شہر آشوب (متوفیٰ 588 ھ) ہیں۔ مؤلف نے اس کتاب میں مناقب پیامبر(ص)، ائمہ اور صحابہ بیان کئے ہیں جو موجودہ نسخہ میں موجود نہیں ہیں۔ البتہ اس وقت چار جلدوں میں موجود کتاب رسول خدا کی زندگی و فضائل سے شروع ہو کر امام حسن عسکری کے باب پر ختم ہوتی ہے اور اس میں امام زمانہ (ع) سے متعلق کوئی بات ذکر نہیں ہوئی ہے۔ اسی طرح مؤلف نے اپنی دیگر تالیفات میں مطالب بیان کرتے ہوئے اس کتاب کا حوالہ ذکر کیا ہے ان سے بھی موجودہ کتاب خالی ہے۔ المناقب معتبر شیعہ آثار میں سے ہے اور بہت سے سنی و شیعہ علماء  نے اس پر اعتماد کر کے مطالب نقل کئے ہیں۔

پیش نظر کتاب فضائل آل محمد علیہم السلام میں ایک بحر ذخّار ہے، رسول اللہﷺ اور حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے حالات کو نہایت شرح و بسط سے بیان کیا گیا ہے، اردو داں حضرات کو اس کتاب کے مطالعہ سے بہت سی نئی باتیں معلوم ہوں گی جو ان کے ایمان کی زیادتی کا باعث ہوں گی۔

یہ لاجواب کتاب ہر دور میں اہل علم کا مرجع رہی ہے، اس کتاب کی تالیف و اشاعت کے بعد تالیف ہونے والی شاید ہی کوئی کتاب ایسی ہو جس میں اس مثالی کتاب کا حوالہ موجود نہ ہو۔