فضائل علیؑ بزبان نبیﷺ(مخاطبات النبی (ص) لعلی علیه‌السلام)

فضائل علیؑ بزبان نبیﷺ(مخاطبات النبی (ص) لعلی علیه‌السلام)

فضائل علیؑ بزبان نبیﷺ(مخاطبات النبی (ص) لعلی علیه‌السلام)

Publish number :

2

Publication year :

2007

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

فضائل علیؑ بزبان نبیﷺ(مخاطبات النبی (ص) لعلی علیه‌السلام)

موجودہ کتاب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اخلاقی اور سیاسی زندگی کے ساتھ ساتھ  آپﷺ کے کرامات و معجزات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، جس کے مندرجات بنیادی طور پر "بحارانوار" کی 110 جلدوں کے مجموعہ سے اخذ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حضرت فاطمہ زہرا(س)، امام علی(ع)، امام حسن(ع) اور امام حسین (ع) کی زندگی اور زندگی کی مختصر وضاحت فراہم کی گئی ہے۔

کتاب کے آخر میں، حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی علی (ع) سے وصیت بیان نیز ولایت و امامت کا مقام اور امام علی(ع) کی دوستی اور محبت کے اثرات اور نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ تقریباً آٹھ سو بیانات پر مشتمل یہ کتاب، نو ابواب میں منظم کی گئی ہے۔

پہلے باب میں: پیغمبر اکرمﷺ کے وہ اقوال شامل ہیں جو انہوں نے حضرت علی(ع) سے میدان جنگ میں، ہجرت کے دوران اور کعبہ کے بتوں کو توڑتے وقت فرمائے۔

دوسرے باب میں: پیغمبر اکرم(ص) کی علی(ع) سے ان پیشن گوئیوں کا ذکر ہے جو آپﷺ کی وفات کے بعد حوادث کی شکل میں پیش آئیں گی؛ جیسے نبی کی وفات کے بعد امت مسلمہ کا امتحان اور امام علیؑ کی شہادت کا بیان ہے۔

تیسرے باب میں:وفات کے وقت نبیﷺ کی امام علیؑ سے وصیت کا ذکر ہے۔

چوتھے باب میں:امیر المومنینؑ کو مخاطب کرتے ہوے خود امام علیؑ اور فاطمہؑ اور حسنین علیہما السلام کے فضائل و خصوصیات کا بیان اس چوتھے باب کا حصہ ہے جو کہ اس کتاب کا طویل ترین باب بھی ہے۔

پانچویں باب میں:پیغمبر اکرمﷺ کے وہ بیانات مذکور ہیں جو حضرت علی اور ائمۂ معصومین علیہم السلام اور ان کے مقام و مرتبے کے بارے میں ہے۔

چھٹے باب میں:امام علیؑ کے شیعوں کے فضائل کا ذکر ہے۔

ساتویں باب میں: زبانِ پیغمبرﷺ سے بیان ہے کہ علیؑ کی محبت ایمان کی نشانی ہے اور بغض علیؑ کفر و نفاق کی علامت ہے۔

آٹھویں باب میں: وہ احادیث شامل ہیں جن میں امام علی(ع) کی دوستی، پیدائش کے طہارت کی علامت سمجھی گئی ہے۔

آخری باب میں: علی(ع) کو مخاطب کرتے ہوئے پیغمبرﷺ کی مختلف وصیتوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن کا زیادہ تر حصہ انفرادی اور معاشرتی اخلاقیات اور رسوم سے متعلق ہے۔

پیش نظر کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔