فلسفہ سائنس اور تہذیب
فلسفہ سائنس اور تہذیب
Author :
Interpreter :
Publisher :
Publication year :
1997
Publish location :
لاہور پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
فلسفہ سائنس اور تہذیب
پیش نظر کتاب میں مغربی دنیا کے مروجّہ خلاقی و تہذیبی اصول و ضوابط کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کے ہمراہ ہی ایک جامع لائحۂ عمل اور صحیح فکری بنیادوں کی نشاندہی کی گئی ہے، کتاب کے مصنف کارل پوپر ہیں جن کا شمار بیسویں صدی کے عظیم ترین مفکروں اور فلسفیوں میں ہوتا ہے، برٹرینڈرسل کے بعد وہ شاید دوسرا فلسفی ہے جس کے خیالات و افکار کے اثرات کا دائرہ بڑا وسیع ہے،نوبل انعام یافتہ مفکرین نے اپنی تحقیقات پر پوپر کے اثرات کو تسلیم کیا ہے، پوپر نہ صرف دنیائے فلسفہ میں رائج رجحانات سے بہت مختلف نقطۂ نظر رکھتا تھا بلکہ بہت واضح طور پر ان کے خلاف تھا، پوپر ایک عظیم فلسفی ہونے کے ساتھ ایک صاحب اسلاب مصنف بھی ہے، برٹرینڈرسل کے علاوہ شاید ہی کوئی دوسرا فلسفی اسلوب میں پوپر کا مقابلہ کرسکتا ہواس کا اسلوب تحریر بہت سادہ سلیس اور واضح ہے، پوپر کے نزدیک ہر مصنف کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بات کو ممکنہ حد تک سادہ اور واضح انداز میں بیان کرے کیونکہ قاری کو بھاری بھرکم الفاظ سے مرعوب کرنے کی کوشش انتہاء درجے کی اخلاقی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے، ہر مصنف پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی تحقیق کے نتائج کو واضح اور قابل فہم صورت میں بیان کرے اگر کوئی مصنف ایسا کرنے پر قادر نہ ہو تو اسے خاموش رہنا چاہیئے اور کوشش کرتے رہنا چاہیئے تاآنکہ وہ اپنی بات کو سادہ اسلوب میں بیان کرنے پر قادر ہوجائے۔
Conjectures and Refutations اس کتاب میں پوپر کے بہت مشہور اور معرکۃ الآراء مضامین شامل ہیں، فلسفے کے نئی نسل کے طالب علموں میں پوپر کا زیادہ تر تعارف اسی کتاب کے حوالے سے ہے، پیش نظر کتاب میں تین مضامین اسی کتاب سے ماخوذ ہیں اور ان کا ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ غرض کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے جبکہ دیگر مغربی فلاسفہ کے گمراہ کن نظریات سے دور ہونے کے ساتھ ایک واضح نہج کی نشاندہی کرتی ہے۔