نفس المہموم

نفس المہموم

نفس المہموم

(2 پسندیدگی)

QRCode

(2 پسندیدگی)

نفس المہموم

مقتل کی مشہورومعروف کتاب نفس المہموم آپ قارئین کے لئے پیش خدمت ہے ،یہ کتاب شیخ عباس قمی کی تصنیف شدہ ہے جومفاتیح الجنان،سفینة البحار،فوائدرضویہ وغیرہ جیسی کئی دیگرمشہورومعروف کتب کے مصنف ہیں ۔

مولف کتاب میں پروردگارکی حمدوتعریف اورپیغمبرمختاراورآل اطہارپردرودوسلام اوراس کتاب کی تالیف کے سبب کوذکرکرنے کے بعداپنے مدارک وماخذکہ جس سے اس کتاب کے مطالب منقول ہیں ذکر کرتا ہے اورکہتاہے کہ اسے میں نے معتبرکتب سے فراہم کیاہے ۔

اس کتاب میں سیدالشہداحضرت امام حسین علیہ السلام کی سوانح حیات اورشہادت کاتفصیلی تذکرہ کیاگیاہے۔

یہ کتاب امام حسین علیہ السلام کی زندگی اور ان کے جہاد کے سلسلہ مختصر طور پر تحریر کی گئی ہے جس کی ابتداء ان کی ولادت سے ہوتی ہے اور اس کا اختتام توابین کے قیام، خروج مختار اور یزید کی موت پر ہوتا ہے۔[3] یہ کتاب پانچ ابواب اور ایک خاتمہ پر مشتمل ہے:

پہلا باب: اس میں دو فصلیں ہیں:

1۔ فصل اول امام حسین علیہ السلام کے مناقب کے سلسلہ میں ہے اور اس میں بالترتیب ان کی شجاعت، علم، فصاحت، زہد، تواضع اور عبادت شامل ہیں۔

2۔ دوسری فصل میں امام حسین (ع) کی عزا میں گریہ کرنے اور ان کے قاتلوں پر لعنت کا ثواب ذکر ہوا ہے۔

دوسرا باب: اس میں لوگوں کے یزید بن معاویہ کے ہاتھ پر بیعت کرنے سے لیکر امام حسین (ع) کی شہادت تک کے احوال ذکر ہیں۔ یہ باب اس کتاب کا مفصل ترین باب ہے اور یہ بیس فصلوں میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس باب میں رشید ہجری، حجر بن عدی، عمرو بن حمق خزاعی کے واقعہ کربلا سے پہلے قتل ہونے کو بیان کیا گیا ہے۔

تیسرا باب: امام حسین (ع)، ان کے بھائیوں، بیٹوں، اصحاب و انصار کی شہادت کے بعد کے واقعات چند فصول میں۔

چوتھا باب: جو کچھ امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد پیش آیا اس کا بیان جیسے آسمان کا گریہ، فرشتوں کا نالہ و فریاد، جنات کا گریہ۔

پانچواں باب: امام حسین (ع) کی اولاد و ازواج اور ان کی زیارت کی فضیلت اور اسی طرح سے امام حسین (ع) کے روضہ کی تخریب کے سلسلہ میں ظالم حکام کے ظلم و ستم کے سلسلہ میں ہے۔

کتاب کے خاتمہ میں: توابین اور مختار کے قیام کے اوپر روشنی ڈالی گئی ہے۔