مکتبِ تشیع

مکتبِ تشیع

مکتبِ تشیع

Interpreter :

سہیل بخاری

Publish number :

3

Publication year :

1987

Publish location :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

مکتبِ تشیع

مکتب تشیع ، علامہ مظفر کی کتاب عقائد شیعہ کا اردو ترجمہ ہے۔ یہاں شیعہ سے مراد ’’ پیروان اہلبیت محمدؑ ‘‘ یا شیعہ اثنا عشری یعنی بارہ اماموں کے ماننے والے شیعہ ہیں۔ یہ کتاب ، گہری ، تحقیق اور انتہائی تلاش و جستجو نیز پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ ، نہایت مدلل اور فہم انداز میں ، حضرت محمد ﷺ ، ان کے اہلبیتؑ اور ان کے پیروؤں کے نقطۂ نظر سے اسلام کا تعارف کراتی ہے اور اس ضمن میں اثنا عشری شیعوں کے گراں قدر عقائد و تعلیمات کو دلکش ، سنجیدہ ، مفید اور پختہ اسلوب بیان کے ساتھ مختصر مگر جامع طریقے سے پیش کرتی ہے۔ اِعتقادات کے اس مجموعے کو مرتب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اسلام کے ان عقیدوں کا خلاصہ لکھ ڈالوں جو میں نے پیغمبر اسلام ﷺ کے اہلبیتؑ کے طور طریقوں سے سمجھے ہیں تاکہ یہ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ علم لوگوں تک پہنچے اور وہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور اس کے ذریعے سے شیعہ امامیہ پر لگائے جانے والے بہت سے الزامات دور ہو سکیں ۔ یہ کتاب تمام اسلامی ملکوں مثلاً مصر ، لبنان ، شام ، عراق ، کویت ، ایران اور افریقی ممالک بلکہ ساری دنیا میں ایک خاص شہرت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک اس کتاب کے مختلف زبانوں میں متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے بے تعصب پڑھنے والے یقیناً اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ حضرت محمد ﷺ اور ان کے اہلبیتؑ کے پیروؤں کے عقیدے قرآن و سنت کے صحیح اصولوں سے مطابقت رکھتے ہیں اور جو کچھ اس مذہب اہلبیتؑ میں ملتا ہے وہ دلیل سے ثابت ، عقل کو قبول اور خرافات سے دور ہے۔اہم بات یہ ہے کہ جو کوئی مذہبوں کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچنا چاہتا ہے ، اس کے لیے نہایت ضروری ہے کہ وہ ان ہی مذہبوں کے ماننے والوں کی کتابوں اور تحریروں کی طرف رجوع کرے کیونکہ واقفیت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ بھی یہی ہے۔ اس سلسلے میں یہ کتاب بہترین، جامع ،مدلل اور رہنما ثابت ہوگی۔