وظائف الابرار

وظائف الابرار

وظائف الابرار

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

وظائف الابرار

تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے ہمیں دعا مانگنے کا حکم دیاہے اور دعا قبول کرنے کی ضمانت دی ہے۔ اُس نے دعا مانگنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لیے بہترین اجر و ثواب مقرر فرمایا ہے۔ بے پایاں درود و سلام ہو اللہ کے آخری نبی اور آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر اور آپ کی پاک آل پر۔

اس کتاب مستطاب میں ہم نے قرآن مجید کی سورتیں اور اُن کے پڑھنے کا ثواب نیز محمد و آل محمد علیہم السلام سے مروی دعائیں ، زیارتیں ، نمازیں اور امراض سے شفا کی دعائیں ، شب و روز ، ہفتے ، مہینے اور مختلف ساعتوں کے مسنون اعمال وغیرہ عمدہ ترتیب و اسلوب کے ساتھ پیش کی ہیں تاکہ مومنین کو یہ تمام چیزیں ایک ہی کتاب میں دستیاب ہوں واضح رہے کہ ہم نے تمام مشمولات کی تحقیق نہیں کی ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو اپنے تقرب کا ذریعہ قرار دے اور اس کتاب سے مومنین کو فائدہ پہنچے اور وہ ہمیں مومنین کی دعاؤں اور اُن کے ذخیرہ شدہ اعمال میں شریک ثواب رکھے۔ یقیناً وہ سننے اور قبول کرنے والا ہے۔ اسی کی ذات پرہمارا بھروسا ہے۔ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور وہی ہمارے لیے بہترین کارساز ہے۔

یہ کتاب وظائف الابرار اُن چیزوں کا مجموعہ ہے جن کی مومنین کو عام طور سے ضرورت ہوتی ہے۔ امید ہے کہ مومنین اسے مفید پائیں گے اور اس کی برکتوں سے استفادہ کریں گے۔

کتاب وظیف الابرار کامل قرآن کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی سورتوں، دعاؤں اور آیات کا مجموعہ ہے۔ آپ آیات پڑھنے کے فوائد کے ساتھ تمام مقدس دعائیں ایک کتاب میں پڑھنے کے قابل ہیں۔