الرد علی المتعصّبِ العنید المانع من ذمِّ یزید؛ یزید پر لعنت کا جواز

الرد علی المتعصّبِ العنید المانع من ذمِّ یزید؛ یزید پر لعنت کا جواز

الرد علی المتعصّبِ العنید المانع من ذمِّ یزید؛ یزید پر لعنت کا جواز

Publication year :

2011

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

الرد علی المتعصّبِ العنید المانع من ذمِّ یزید؛ یزید پر لعنت کا جواز

یزید کے کفر اور لعنت پر یقین رکھنے والوں میں ایک اہم نام ابن جوزی کا ہے ، انھوں نے عبد المغیث حنبلی کی تردید میں "الردعلی المتصعب العنید المانع من ذم یزید" کے نام سے ایک کتاب لکھی ، جس میں انھوں نے یزید کے کفر اور ملعون ہونے کو ثابت کیا ہے۔

ابن تیمیہ اور وہابی مولویوں کے برخلاف، احمد بن حنبل سمیت بہت سے سنی علماء، یزید پر لعنت بھیجنے کے جواز کے قائل ہیں۔ اگرچہ غزالی اور ابن حجر ہیتمی جیسے گنے چنے چند لوگوں نے، یزید کا دفاع کرتے ہوئے، اس پر لعنت بھیجنے سے روکا ہے، لیکن اہل سنت علماء کی اکثریت یزید پر لعنت بھیجنے کی قائل ہے ، حتی کہ بعض اسے ناصبی کہتے ہیں، بلکہ بعض تو اس کے کفر کے قائل ہیں۔

ابن خلکان برمکی ، علامہ دمیری ، سفارینی حنبلی اور عصامی مکی ، کیاہرسی سے نقل کرتے ہیں کہ: (سُئِلَ الإِمَام أَبُو الْحسن عماد الدّين عَليّ بن مُحَمَّد الملقب بالكيا الهراسي من رُؤُوس معيدي إِمَام الْحَرَمَيْنِ عَن يزِيد بن مُعَاوِيَة هَل هُوَ من الصَّحَابَة وَهل يجوز لَعنه أم لَا فَأجَاب إِنَّه لم يكن من الصَّحَابَة لِأَنَّهُ ولد فِي زمن عُثْمَان وَأما جَوَاز لَعنه فَفِيهِ لكل وَاحِد من الإِمَام أبي حنيفَة وَمَالك وَأحمد قَولَانِ تَصْرِيح وتلويحٌ وَلنَا قَول وَاحِد التَّصْرِيح دون التَّلْوِيح۔علی بن محمد عماد الدین جو کہ امام حرمین کے معاونین میں سے تھے، ان سے یزید کے متعلق پوچھا گیا ، کہ وہ صحابی ہے یا نہیں اور دوسرے یہ کہ کیا اس پر لعنت جائز ہے یا نہیں؟ انہوں نے جواب دیا: یزید صحابہ میں سے نہیں ہے کیونکہ وہ عثمان کے زمانے میں پیدا ہوا تھا ، جہاں تک اس پر لعنت بھیجنے کا سوال ہے تو امام ابو حنیفہ ، امام مالک، اور احمد بن حنبل میں سے ہر ایک کے دو متنازع بیانات ہیں، لیکن ان میں سے ایک واضح ہے جو کہ لعنت بھیجنے کے متعلق ہے، جبکہ دوسرا اشارے کنائے میں ہے۔ ہم اس واضح بیانیے کو لیتے ہیں جہاں لعنت کو جائز قرار دیا گیا ہے۔بجیرمی شافعی نے لکھا ہے: (أَنَّ لِلْإِمَامِ أَحْمَدَ قَوْلًا بِلَعْنِ يَزِيدَ تَلْوِيحًا وَتَصْرِيحًا وَكَذَا لِلْإِمَامِ مَالِكٍ وَكَذَا لِأَبِي حَنِيفَةَ وَلَنَا قَوْلٌ بِذَلِكَ فِي مَذْهَبِ إمَامِنَا الشَّافِعِيِّ وَكَانَ يَقُولُ بِذَلِكَ الْأُسْتَاذُ الْبَكْرِيُّ)؛امام احمد کے نزدیک ، یزید پر لعنت کے بارے میں واضح اور اشارے کنائے میں، (دونوں طرح کا ) بیان موجود ہے ، اسی طرح امام مالک ، نیز ابوحنیفہ کا بھی قول موجود ہے۔ اور ہمارے ہاں ، امام شافعی کے مذہب میں یزید کی لعنت کے بارے میں ایک قول ہے ، اور استاد بکری یزید پر لعنت کے جواز کے قائل تھے۔بجیرمی شافعی کہتے ہیں: (قَالَ ابْنُ الْجَوْزِيِّ: أَجَازَ الْعُلَمَاءُ الْوَرِعُونَ لَعْنَ يَزِيدَ وَصَنَّفَ فِي إبَاحَةِ لَعْنِهِ مُصَنَّفً)؛(ابن جوزی نے کہا: محتاط رویہ رکھنے والے علمائے کرام نے یزید پر لعنت بھیجنے کو جائز مانا ہے ، نہ صرف یہی بلکہ ابن جوزی نے اس کے جواز میں ایک پوری کتاب لکھ ڈالی ۔( جس کا نام ہے الرد علي المتعصب العنيد المانع من ذم الیزید)۔

احمدبن حنبل ، یزید پر لعنت بھیجنے کے قائل ہیں، اور ابن تیمیہ نے احمد کے الفاظ کو مسخ کیا ہے ، چنانچہ ابن جوزی حنبلی لکھتے ہیں: علماء نے یزید پر لعنت بھیجنے کی اجازت دی ، اور ان میں سے ایک احمد ابن حنبل ہے۔ ابن جوزی نے ایک اور جگہ ذکر کیا ہے: (وأما إنکاره علی من استجاز ذم المذموم ولعن الملعون فجهل صراح فقد استجازه کبار العلماء منهم الإمام أحمد بن حنبل وقد ذکر أحمد فی حق یزید ما یزید علی اللعنة) جہاں تک اس (عبدالمغیث) کے علماء پر تنقید کا تعلق ہے جنہوں نے اس قابل مذمت اور ملعون آدمی(یعنی یزید) پر لعن کی اجازت دی ہے، یہ واضح جہالت کی نشانی ہے، کیونکہ بڑے بڑے علماء نے جن میں امام احمد بن حنبل بھی شامل ہیں، اس کی اجازت دی ہے۔ احمد نے یزید کے برے میں وہ کچھ کہا ہے جو لعنت سے بھی آگے ہے۔

ابن جوزی لکھتے ہیں: صالح بن احمد بن حنبل یقول: قلت لأبی أن قوما ینسبونا إلی توالی یزید فقال یا بنی وهل یتولی یزید احد یؤمن بالله فقلت فلم لا تلعنه؟ فقال ومتی رأیتنی ألعن شیئا ولم لا یلعن من لعنه الله فی کتابه، فقلت وأین لعن الله یزید فی کتابه فقرأ (فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ * أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ) فهل یکون الفساد أعظم من القتل)؛امام احمد بن حنبل کے بیٹے صالح کا بیان ہے کہ : میں نے اپنے والد سے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں یزید کی محبت کا الزام دیتے ہیں، تو احمد نے کہا ، "بیٹا ، بھلا خدا پر یقین رکھنے والا کوئی آدمی یزید سے محبت کرسکتا ہے؟" پھر میں نے کہا ، "پھر آپ یزید پر کیوں لعنت نہیں کرتے؟" تو احمد نے جواب دیا: آپ نے مجھے کب کسی چیز پر لعنت بھیجتے دیکھا اور وہ شخص کیونکر ملعون نہ ہو جس پر خدا نے اپنی کتاب میں لعنت بھیجی ہے ؟میں نے کہا کہ کہ جہاں خدا نے اپنی کتاب میں کس جگہ یزید پر لعنت بھیجی ہے؟ احمد نے جواب میں آیت تلاوت کی(فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ * أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ) فهل یکون الفساد أعظم من القتل) پهر کہنے لگے کہ کیا قتل سے بڑھ بھی کوئی شرارت /فساد ہے؟۔

ابن جوزی، عبدالمغیث کو جس نے یزید کی حمایت میں کتابچہ لکھا تھا، مخاطب کر کے لکھتے ہیں: (وینبغی أن (أبابکر الخلال) وصاحبه (عبدالعزیز) والقاضی أبا یعلی وإبنه أبا الحسین أعرف بالمذهب منک وقد ذکرنا روایتهم وأخبارهم فإن کنت ما سمعت (بذلک) فاسمع وانظر فی کتبهم (تری جواز ذلک)؛ ابو بکر خلال اور اس کے ہم نشین عبد العزیز اور قاضی ابو یعلی اور اس کے بیٹے (ابو الحسین) کو تمہاری نسبت زیادہ مذہب کا پتہ ہے، ہم نے ان کی روایتیں ذکر کی ہیں، اگر تمہیں اس بارے میں کچھ نہیں پتا تو جا کر معلوم کرو اور ان کی کتب پڑھو تاکہ پتہ چلے کہ یہ کام جائزہے۔ ہے جو آپ کی طرف احمد کے مذہب سے واقف ہیں ۔ابن جوزی نے ایک اور جگہ نقل کیا ہے: (وسناف القادی (ابو الحسین محمد ابن القادی ، ابی یعلی ابن الفارا '))

ابن جوزی نے ایک اور جگہ نقل کیا ہے: (وصنف القاضی (أبو الحسین محمد ابن القاضی أبی یعلی بن الفراء) کتابا فیه بیان من یستحق اللعن وذکر فیهم یزید وقال (الممتنع من ذلک إما آن یکون غیر عالم بجواز ذلک أو منافقا یرید أن یوهم ذلک) وربما استفز الجهال بقوله (المومن لا یکون لعانا) قال وهذا محمول علی من لا یستحق اللعن۔ فقلت هذا من خط القاضی أبی الحسین و تصنیفه)؛ قاضی ابو الحسین نے ایک کتاب لکھی جس میں لعنت کے مستحقین کا ذکر تھا، ان میں یزید کا نام بھی شامل تھا، اس میں قاضی کا موقف تھا کہ جو اس کام سے روکتا ہے یا تو اسے علم نہیں ہے، یا پھر وہ منافق ہے اور فقط توہمات ایجاد کرنا چاہتا ہے۔ بعض اوقات جاہل لوگ اس روایت کا سہارا بھی لیتے ہیں کہ مومن تو لعن طعن نہیں کیا کرتا۔ جبکہ یہ روایت ایسے شخص پر لعنت بھیجنے کے حوالے سے ہے جو کسی قسم کی لعنت کا مستحق نہیں ہے۔"(ابن جوزی) کا کہنا ہے یہ جملے خود قاضی ابو الحسین کی کتاب سے اور اسی کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہے۔

یزید کے کفر اور لعنت پر یقین رکھنے والوں میں ایک اہم نام ابن جوزی کا ہے ، انھوں نے عبد المغیث حنبلی کی تردید میں "الردعلی المتصعب العنید المانع من ذم یزید" کے نام سے ایک کتاب لکھی ، جس میں انھوں نے یزید کے کفر اور ملعون ہونے کو ثابت کیا ہے۔ اسی طرح آلوسی حنفی بھی لکھتے ہیں: (وقد جزم بكفره وصرح بلعنه جماعة من العلماء منهم الحافظ ناصر السنة ابن الجوزي وسبقه القاضي أبو يعلى، وقال العلامة التفتازاني: لا نتوقف في شأنه بل في إيمانه لعنة الله تعالى عليه وعلى أنصاره وأعوانه، وممن صرح بلعنه الجلال السيوطي عليه الرحمة)؛ اوربتحقیق علمائے کرام کی ایک جماعت یزید کے کفر پر یقین رکھتی تھی اور اس پر لعنت بھیجنے کو بڑی صراحت کے ساتھ بیان کیا کرتے تھے، ان میں ایک حافظ ابن جوزی ہیں، اس سے قبل قاضی ابویعلی ۔ علامه تفتازانی کہتے ہیں کہ ہم یزید کے بارے میں، بلکہ اس کے ایمان کے بارے میں بھی کسی قسم کا کوئی توقف نہیں کرتے، اس پربھی لعنت، اس کے انصار و مددگار وں پر بھی لعنت، اسی طرح جلال الدین سیوطی بھی انہی علماء میں سے ہیں جنہوں نے یزید پر لعنت کے جواز کو صراحت سے بیان کیا ہے۔