شادي کي پيشکش کرتے وقت اہم نکات کا خيال رکھيں
شادي کي پيشکش کرتے وقت اہم نکات کا خيال رکھيں
0 Vote
75 View
شادي کي پيشکش کرتے وقت اہم نکات کا خيال رکھيں
جيون ساتھي کا انتخاب بےشک کسي بھي شخص کي زندگي کا اہم موڑ ہوتا ہے - يہ وہ موقع ہوتا ہے جب متعلقہ شخص اپني زندگي کا ايک اہم فيصلہ کرنے جا رہا ہوتا ہے - ايسا فيصلہ جس کے اثرات اس کي آنے والي زندگي پر لامحدود ہوتے ہيں - يہ قدم اٹھاتے وقت انسان کو نہايت محتاط رہنا چاہيۓ - دل و دماغ کو حاضر رکھ کر کوئي بھي فيصلہ کرنا چاہيۓ اور اگر يہ قدم اٹھاتے وقت کوئي لڑکھڑا گيا تو ظاہر ہے اس کي کاميابي کے امکانات تو کم ضرور ہونگے - ہم يہاں ان نکات پر بات کريں گے جن پر عمل پيرا ہو کر کاميابي کے امکانات کو بڑھايا جا سکتا ہے -
1- پيشکش کرنے ميں بہت جلدي اور بہت دير نہ کريں
شادي کي پيشکش کرنے کا کوئي خاص وقت مقرر نہيں ہوتا ليکن بہتر يہي ہے کہ کسي سے جان پہچان ہونے کے دو ماہ بعد اسے اپنے دل کي بات کہہ ديني چاہيے - اس مقررہ وقت ميں آپ مطلوبہ شخص کو سمجھيں ، اس کے متعلق جانکاري حاصل کريں اور مختلف مواقع پر اس کے رويے کو ديکھ کر کسي حتمي فيصلہ پر پہنچيں -
2- اچھي طرح يقين کر ليں کہ آپ کا انتخاب مناسب ہے
شادي ايسا رشتہ نہيں ہے جس ميں آپ فقط ايک دوسرے کے ساتھ لگاؤ کي بنا پر بندھ جائيں - ممکن ہے کہ لڑکا اور لڑکي ديوانہ وار ايک دوسرے کو پسند کرتے ہوں ليکن اگر زندگي کے دوسرے اہم مسائل ميں وہ باہمي اختلاف نظر رکھيں اور مختلف چيزوں کو ايک دوسرے سے مخالف انداز ميں اہميت ديتے ہوں تو ايسے رشتوں ميں دوام باقي نہيں رہ پاتا ہے اور بہت جلد جوڑے کي ساري کاوشيں رشتے کو بچانے کي حد تک محدود ہو کر رہ جاتي ہيں -
3- يقين کر ليں کہ دونوں شادي کے ليۓ راضي ہيں
شادي کي پيشکش کرنے سے پہلے اپنے ان اھدافات کا ايک دوسرے سے Иر کريں جنہيں آپ آئندہ پچاس سالوں ميں حاصل کرنے کي خواہش رکھتے ہيں - ايک دوسرے کو بتائيں کہ زندگي ميں کيا کچھ آپ کے ليۓ اہم ہے - اس سے دونوں کو يہ سمجھنے ميں مدد مل سکتي ہے کہ دونوں کي زندگي اور طرز فکر ميں کس حد تک يکسانيّت پائي جاتي ہے -
4- زيادہ لوگوں کو اپني خواہش اور فيصلے سے آگاہ نہ کريں
اس بات کا قوي امکان ہوتا ہے کہ ايسے مواقع پر بعض افراد وسوسے کا شکار ہو جائيں اور اس موضوع کے متعلق مختلف لوگوں سے مشورت کرنا شروع کر ديں - عقلمندي اسي ميں ہو گي کہ اس موضوع کے متعلق صرف اپنے قريبي دوستوں ميں سے کسي بھي دو افراد کے ساتھ مشورہ کريں اور پھر کسي حتمي نتيجہ پر پہنچ کر شادي کي پيشکش کر ديں اور جب اس کا مثبت نتيجہ آ جاۓ تو بعد ميں دوسرے لوگوں کو يہ خوشخبري سنا ديں -
5- پيشکش کرنے کے مناسب وقت اور جگہ کا انتخاب
اگر آپ اپنے مطلوبہ شخص سے يونيورسٹي ميں يا پھر کسي دفتر ميں آشنا ہوۓ ہوں اور آپ اس سے شادي کے متعلق بات کرنا چاہيں تو اس بات کو دھيان ميں رکھيں کہ آيا جس جگہ آپ پيشکش کرنے جا رہے ہيں وہ جگہ يا وقت مناسب ہے يا نہيں ؟ بعض اوقات انسان کسي بھي وجہ سے پريشاني کا شکار ہوتا ہے ، تھکا ہوا ہوتا ہے يا کوئي اور مصيبت اس کے سر پر سوار ہوتي ہے - اس ليۓ ان تمام باتوں کو ذہن نشين کرتے ہوۓ مناسب موقع کي تلاش ميں رہيں اور پھر کسي مناسب موقع پر يہ کام کريں -
6- طرف مقابل کو مجبور نہ کريں
جسے آپ پيشکش کريں اسے اس بات پر مجبور نہ کريں کہ اسي وقت پيشکش کا جواب دے - اسے سوچنے کا وقت ديں - اسے يہ حق حاصل ہونا چاہيۓ کہ وہ آپ کے متعلق سوچ سمجھ کر فيصلہ کرے ، کسي سے مشورہ لے اور پھر آپ کو اپنے فيصلے سے آگاہ کرے -
7 - پيشکش کرنے کا انداز مناسب ہو
اس موقع پر اپنے لباس کا خيال رکھيں ايسا لباس پہنيں جو اسے بھي پسند ہو -
8- گفتگو کے انداز کا خيال رکھيں
اچھے انداز ميں صحبت کريں - اپني گفتگو کے دوران اسے بتائيں کہ آپ نے کن خوبيوں کي بنا پر اسے منتخب کيا ہے - اپنے عقائد سے اسے آگاہ کريں - کوشش کريں کہ آپ کي گفتگو حقيقت پسندانہ ہو اور اس ميں ذرا بھي جھوٹ کا عنصر شامل نہ ہو -
9- ہاں اور نہ دونوں کي توقع رکھيں
جواب ہاں ميں ہو سکتا ہے اور نہ ميں بھي ہو سکتا ہے اس ليۓ دونوں طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے ليۓ آپ کو تيار رہنا چاہيۓ - اگر فوري طور پر غصّے ميں آ کر وہ نفي ميں جواب دے تو آپ اس سے درخواست کريں کہ ذرا مزيد غور کر ليں - پھر ايک ہفتہ گزرنے کے بعد دوبارہ اس سے رابطہ کريں -
10- دلبرداشتہ مت ہوں
اگر نفي ميں جواب ہو تو اس سے وجہ معلوم کرنے کي کوشش کريں - اگر نہ کرنے کي وجہ گھر والوں کي مخالفت ہو تو اس سے اجازت لے کر اس کے خاندان والوں کے ساتھ بات چيت کر لينے ميں کوئي حرج نہيں ہے -
http://www.tebyan.net