اثبات پردہ
اثبات پردہ
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
اثبات پردہ
پردہ کے سوال نے اس وقت سے بہت اہمیت اختیار کرلی جب سے مغربی تمدن کے اثرات مشرقی ممالک پر پڑنے لگے اور جتنے یہ اثرات بڑھتے گئے اتنا ہی اس سوال کی اہمیت میں اضافہ ہوتا گیا اور ان تمام مسائل میں جو تمدن قدیم اور تمدن جدید کے درمیان معرض بحث میں آئے اس سوال کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس لیے کہ دوسرے سوالات محدود طبقہ اور محدود حالات سے متعلق تھے لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا ثر نصف بلکہ نصف سے زیادہ نوع انسانی کے حالات اور طرز زندگی پر پڑتا ہے۔
پھر جب سے ممالکِ اسلامیہ میں پردہ کے خلاف انقلاب برپا ہوا جس میں مصر کا نمبر پہلا اور ٹرکی کا دوسرا اور ایران کا تیسرا ہے، اس سے دوسرے ممالک مثلاً عراق و شام اور حجاز بھی متأثر ہوئے اور اُس کے اثرات دوسرے ممالک بالخصوص ہندوستان کے مسلمانوں پر پڑنا لازمی تھے۔
سرکار سید العلماء کے افادات میں سے یہ مجموعہ "پردے" کے موضوع پر بڑی اہمیت کا حامل مجموعہ ہے جس میں اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔