تاریخ اسلام
تاریخ اسلام
Author :
Publisher :
Publish number :
2
Publish location :
اسلام آباد ہاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
تاریخ اسلام
تاریخ کا کوئی بھی طالب علم اس حقیقت سے انکار نہ کرسکے گا کہ ملتِ جعفریہ کے افراد جو واقعاً اسلامی روایات کے حقیقی ورثہ دار تھے شروع ہی سے سیاسی طاقتوں کے ظلم و جور کا نشانہ بنے رہے، زبان و قلم پر پہرے رہے، زبانیں گدیوں سے کھینچی گئیں، ہاتھ قلم کیے جاتے رہے، اعضاء و جوارح پارہ پارہ ہوئے، سرگردنوں سے جدا ہوتے رہے، خون کے گارے سے دیواریں بنائی گئیں، دیواروں میں زندہ چنوائے گئے لیکن کیا کہنے ہمارے ان علماء اعلام کے کہ جنہوں نے ہر قسم کی قربانیاں پیش کیں لیکن شیعی علم الکلام اور فقۂ جعفری کو زندہ رکھا، یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جسے کبھی فراموش نہ کیا جاسکے گا اسی وجہ سے عقائد و احکام شرعیہ تو اصلی صورت میں ہم تک پہنچ گئے مگر تاریخ کی کتابیں حکومتوں کے زیر اثر کچھ ایسے انداز سے مرتب ہوئیں کہ مفاہیم و مطالب اپنی اصلی شکل میں سامنے نہ آسکے اور شیعہ نکتۂ نگاہ سے تاریخ اسلام اپنے صحیح خدوخال کے سامنے نہ آسکی اور اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس ہوئی کہ صحیح معنیٰ میں تاریخ اسلام لکھی جائے اسی ضرورت کو مدِّںظر رکھتے ہوئے سرکار سیدالعلماء علامہ سید علی نقی نقوی مرحوم نے اس اہم کام کا بیڑا اٹھایا اور ایک مستند تاریخ اسلام مرتب فرمائی، اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور بالضرور قرار دیں۔