تحفۃ الاخبار ترجمہ جامع الاخبار

تحفۃ الاخبار ترجمہ جامع الاخبار

تحفۃ الاخبار ترجمہ جامع الاخبار

(5 پسندیدگی)

QRCode

(5 پسندیدگی)

تحفۃ الاخبار ترجمہ جامع الاخبار

جامع الاخبار واحد کتاب ہے جو تاج الدين، محمد بن محمد بن حيدر شعيرى سبزواری (۶ویں صدی) سے منسوب کی گئی ہے، بعض افراد نے اس کتاب کو شیخ صدوقؒ اور دوسرے علماء کی طرف بھی منسوب کیا ہے، لیکن چونکہ یہ کتاب سديد الدين حمّصى (زنده ۵۸۳ق) و اخطب خوارزم (متوفاى ۵۶۸ق) کے مطالب سے نقل ہوئی ہے، اس لئے یہ کتاب چھٹی صدی میں تحریر ہوئی مانی جاتی ہے۔

دوسری طرف ، مصنف نے کتاب کے ایک باب (ناخن تراشنے کے استحباب) میں اپنے نام کا ذکر کیا ہے۔ شیخ آقا بزرگ تہرانی نے(الذریعہ، جلد 5 ، ص 27 اور جلد 5 ، صفحہ 34 ، صفحہ 151) شیخ صدوقؒ کی جانب اس کتاب کی نسبت کو درست نہیں مانا ہے۔

موجودہ کتاب 141 ابواب میں ترتیب دی گئی ہے ، جن کے عمومی عنوانات یہ ہیں: الٰہیات، توحید اور عدل کی گفتگو۔فضائل معصومين عليہم‌السلام۔ زيارات چہارده معصوم عليہم‌السلام۔ اعمال مستحب و آداب۔ بحث ايمان و اسلام و علم۔ نماز اور اس کے فضائل۔ مہمان اور زینت کے آداب۔ جھوٹ، شراب، اور ان جیسے اخلاق رذیلہ کا ذکر۔ موت ، قیامت اور برزخ کی بحث۔ نوادر۔

مصنف نے اپنی کتاب کے لیے یہ روش اپنائی ہے کہ باب کے شروع میں اس باب سے مناسب آیت ذکر کردی ہے اور پھر روایات کا ذکر کیا ہے۔

مصنف نے اس کتاب کو ایک اخلاقی اور عملی کتاب کے طور پر رشتۂ تحریر سے جوڑا ہے، اور اسی وجہ سے انہوں نے روایات کی اسناد کو حذف کردیا ہے تاکہ کتاب کا حجم کم رہے اور قاری بھی تھکاوٹ کا شکار نہ ہو۔