وہ احادیث جو حضرت معصومہ (س) سے منقول ہیں
وہ احادیث جو حضرت معصومہ (س) سے منقول ہیں
0 Vote
169 View
وہ احادیث جو حضرت معصومہ (س) سے منقول ہیں
حدثتنی فاطمۃ و زینب و ام کلثوم بنات موسی بن جعفر قلن : ۔۔۔ عن فاطمۃ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و رضی عنہا : قالت : ” انسیتم قول رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یوم غدیر خم ، من کنت مولاہ فعلی مولاہ و قولہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، انت منی بمنزلۃ ہارون من موسی “
اس حدیث کو حضرت فاطمہ معصومہ (س) امام صادق (ع) کی بیٹی سے نقل کرتی ہیں ۔اس حدیث کی سند کا سلسلہ حضرت زہرا (س) پر اختتام پزیر ہوتا ہے ۔
حضرت فاطمہ زہرا (س) نے فرمایا :کیا تم نے فراموش کردیا رسول خدا (ص) کے اس قول کو جسے آپ نے غدیر کے دن ارشاد فرمایا تھا کہ جس کا میں مولا ہوں اس کے یہ علی (ع) مولا ہیں ۔
اور کیا تم نے رسول خدا (ص) کے اس قول کو فراموش کردیا کہ آپ (ص) نے علی (ع) کے لئے فرمایا تھاکہ آپ (ع) میرے لئے ایسے ہیں جیسے موسی (ع) کے لئے ہارون (ع) تھے۔
(عوالم العلوم، ج/۲۱ ، ص/۳۵۳ )
عن فاطمۃ بنت موسی بن جعفر علیہ السلام : ۔۔۔ عن فاطمۃ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم : قالت : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم : ” اٴلا من مات علی حب آل محمد مات شہیداً “
حضرت فاطمہ معصومہ (س) اسی طرح ایک اور حدیث حضرت امام صادق (س) کی بیٹی سے نقل کرتی ہیں اور اس حدیث کا سلسلہ ٴ سند بھی حضرت زہرا (س) پر اختتام پزیر ہوتا ہے ۔
حضرت زہرا (س) نے فرمایاکہ رسول خدا (ص) فر ماتے ہیں:آگاہ ہوجاوٴ کہ جو اہل بیت (ع) کی محبت پر اس دنیا سے اٹھتاہے وہ شہید اٹھتاہے ۔
مرحوم علامہ مجلسی شیخ صدوق سے حضرت معصومہ (س) کی زیارت کی فضیلت کے بارے میں روایت نقل فرماتے ہیں :
قال ساٴلت ابا الحسن الرضا علیہ السلام عن فاطمۃ بنت موسی ابن جعفر علیہ السلام قال : ” من زارہا فلہ الجنۃ “
راوی کہتاہے کہ میں نے حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے بارے میں امام رضا (ع) سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ جو شخص ان کی قبر اطہر کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہوجائے گی۔
http://www.tebyan.net