الارشاد-تذکرۃ الاطھار(ائمۂ اطہارؑ کے حالات زندگی)

الارشاد-تذکرۃ الاطھار(ائمۂ اطہارؑ کے حالات زندگی)

الارشاد-تذکرۃ الاطھار(ائمۂ اطہارؑ کے حالات زندگی)

Publication year :

2009

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

الارشاد-تذکرۃ الاطھار(ائمۂ اطہارؑ کے حالات زندگی)

شیخ مفیدؒ کے باقیات علمی میں سے ایک یہ کتاب "اَلْإرْشاد فی مَعْرفةِ حُجَجِ الله عَلَی الْعِباد (تألیف: ۴۱۱ق) معروف بہ «الارشاد»" بھی ہے، یہ آئمۂ ہدیٰ علیہم السلام کے حالات کے بارے میں اوّلین کتابوں میں سے ایک ہے اور آئمۂ اثنا عشر کے تعارف اور ان کی تاریخ پر مبنی ہے۔

زیر نظر کتاب "تذکرۃ  الاطہار" چوتھی صدی ہجری کی ایک عظیم و مقدس شخصیت آیۃ اللہ شیخ مفید علیہ الرحمہ کی عظیم تصنیف ہے، کتاب کے پہلے حصے میں امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے حالات زندگی ہیں اور آپ کے کمالات و فضائل کا تفصیلی ذکر ہے جبکہ دوسرے حصے میں باقی گیارہ آئمۂ اطہار کی سوانح حیات ہے۔

اس مستند کتاب کا ترجمہ حجۃ الاسلام علامہ سید صفدر حسین نجفی نے کیا ہے جو پہلے بھی بہت سی علمی کتب کے ترجمے کرچکے ہیں،ہمارے ائمۂ اہلبیت علیہم السلام کی پاک سیرت کی ایک جھلک آپ کے سامنے ہے جوآپ کی راہوں کو روشن کرنے کے لیے بہترین نور ہے جسے مصباح القرآن ٹرسٹ لاہور پاکستان نے بڑی دیدہ زیبی کے ساتھ زیور طباعت سے آراستہ کیا ہے، اسے اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔