تصوف اور تشیع کا فرق

تصوف اور تشیع کا فرق

تصوف اور تشیع کا فرق

Publish number :

3

Publication year :

2014

Publish location :

تھران ایران

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

تصوف اور تشیع کا فرق

”تصوف اور تشیع کا فرق“ علامہ ہاشم معروف حسنی کی کتاب ”بین التصوف والتشیع“ کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں شیعیت اور تصوف، ہر دو کے اصول، ان کی تاریخ، بنیادی مصادر اور عقائد کے بیان کے ساتھ ساتھ تشیع اور تصوف میں فرق کو واضح کیا گیا ہے۔ یہ کتاب عربی زبان میں لکھی گئی تھی جس کا اردو ترجمہ جناب علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کیا ہے۔ مولف کا مقصد ڈاکٹر مصطفٰی شیبی کی کتاب ”الصلة بين التشيع و التصوف“ میں شیعیت پر لگائے گئے بہتان کا جواب دینا تھا۔

مولف پہلے تشیع کی پیدائش کے مختلف نظریات بیان کر کے ان کا علمی جائزہ لیتے ہیں۔ اس کے بعد وہ تصوف کی تاریخ کا عمیق مطالعہ پیش کرتے ہوئے اس کی پیدائش، اسکے بنیادی مصادر، اسکے اصول بیان کر کے شیعیت اور صوفیت میں اختلاف کو واضح کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ وہ تصوف کی کلیدی شخصیات کا تعارف بھی کراتے ہیں۔

مولف نے تشیع اور تصوف کا فرق بیان کرتے ہوئے ان موضوعات پر بحث کی ہے: تجسیم، حلول و اتحاد، وحدتِ وجود، نبوت، علامتِ رسول، تفاوت عصمت و شفاعت، کراماتِ آئمہ ؑ، صوفیوں کے کرامات کے دعوے، تصوف اور اسلام میں زہد کی مختلف تفاسیر، وغیرہ۔

دیگر موضوعات میں تصوف کے بارے آئمہ ؑ کے فرامین، غلات، تصوف کے یونانی، چینی اور ہندوستانی مآخذ، حقیقتِ محمدیہ کا تصور، مراتبِ اولیاء، صوفیوں کے ہاں بہشت و جہنم کا تصور، صوفیوں کا نظریۂ علم، وغیرہ شامل ہیں۔ مولف نے صوفیوں کی مختلف اصطلاحات کی بھی وضاحت کی ہے۔ جیسے: جمع و تفریق، فنا و بقا، قبض و بسط، خلوت، غیبت و حضور، تجرید و تفرید، مرید و شیخ، وغیرہ۔ اسکے علاوہ صوفیوں کے اقطاب کا بھی مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ جیسے: عبدالواحد بن زید، ابراہیم ادہم، ذوالنون مصری، شقیق بن ابراہیم، بشر بن حارث، عسکر بن حسین، معروف بن فیروز کرخی، حاتم اصم، ابوحمزہ خراسانی، ابوبکر بن جحدر شبلی، سری بن مفلس سقطی، جنید بن محمد، سمنون بن عمر، ابویزید بسطامی، سہل بن عبدالله تستری، ابوعبدالله محمد خفیف شیرازی، حسین بن منصور حلاج، محی‌الدین ابنِ عربی اور عبدالکریم گیلانی!

کتاب کے آخر میں تصوف کے بارے میں شیعہ آئمہ ؑ اور شیعہ علماء کے نظریات بیان کئے گئے ہیں۔