حدیث سلسلۃ الذھب اہل سنت کی نظر میں

حدیث سلسلۃ الذھب اہل سنت کی نظر میں

حدیث سلسلۃ الذھب اہل سنت کی نظر میں

Publish number :

1

Publication year :

2014

Publish location :

مشھد ایران

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

حدیث سلسلۃ الذھب اہل سنت کی نظر میں

حرف آغاز تاریخ اسلام کے الہام بخش وخوبصورت حصوں میں سے ایک حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا خراسان کے خِطہ، شہرِ نیشاپور میں تشریف آوری و رونق افروز ہونا ہے، آپؑ کے وجود مبارک سے عوام و خواص اور علماء اہل سنت کا متبرک ہونا ، شوق دیدار میں گر یہ کرنا ، آپ کی سواری کے پاؤں کے بوسے لینا، آپ کے حضور التماس کرنا، گڑ گڑانا،رونا پیٹنا آپ کی زیارت سے مشرف ہونا اس تاریخی واقعہ کی عظمت کی طرف نشاندہی کرتا ہے وہ بھی خصوصاً اس علاقہ میں کہ جو تیسری و چوتھی صدی ہجری میں اہل سنت کے بڑے بڑے علماء و دانشمندوں اور محدثین کی جائے ولادت و قیام گاہ تھا جیسے اسحاق بن راہویہ، محمد بن اسلم طوسی، احمد بن حرب وغیرہ۔ آپ کی نیشاپور تشریف آوری کا اہم ترین واقعہ اس حدیث شریف کا بیان ہے کہ جو آپنے اپنے آباء واجداد طاہرین سے نقل فرمائی کہ جو سلسلۃ الذہب کے نام سے مشہور ہوئی اس طرح کہ ہر لکھنے والے نے اس کو بڑے شوق وشغف سے تحریر کیا اور ہرنقل کرنے والے نے اس کو بہت ہی اشتیاق و افتخار سے منتقل کیا اور ہر سننے والے نے اس کو انتہائی لذت، دلچسپی و تعجب سے سماعت کیا ، یہ تعجب و حیرت اس وقت اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے کہ جب اس عظیم واقعہ و حدیث کو لکھنے والے اور بیان کرنے والے علماء و بزرگان اہل سنت ہوں ۔

حدیث سلسلۃ الذہب کی دلالت و سند پر اعتراضات و انکار، اور اس سلسلے میں کسی جامع و مستقل تحقیق کا نہ پایا جانا، سبب بنا کہ اس تحریر کو اہل سنت کے معتبر منابع و مدارک سے استفاده کرتے ہوئے معرض وجود میں لایا جائے اس تحریر میں کوشش کی گئی ہے کہ حدیث سلسلة الذہب کے متعلق حضرت امام رضا علیہ السلام کے زمانے سے عصر حاضر تک علماء اہل سنت کے تمام کلمات وعبارات اور نظریات کو جمع کیا جائے۔

اردو زبان میں اس رسالے کا بھی ترجمہ آستان مقدس کے دیگر تراجم کی ہی طرح خشک بعض دفعہ نامفہوم اور مطلب کی ترسیل میں پیچھے رہ جاتا ہے۔