سپرمین اِن اسلام
سپرمین اِن اسلام
Author :
Interpreter :
Publisher :
Publish number :
1
Publication year :
1994
Publish location :
لاہور پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
سپرمین اِن اسلام
زیر نظر کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے ممتاز و منفرد ہے کہ اس سے قبل اردو زبان میں ایسی کاوش منظر عام پر نہیں آسکی ہے اس کتاب کا اصل مسوّدہ فرانسسی زبان میں ہے، اسے پچیس دانشوروں کی ایک جماعت نے مرتب کیا ہے، مرتّبین کی غالب تعداد مسلمان نہیں ہے،پیش نظر کتاب کی تحریر مذہبی پس منظر نہیں رکھتی ہے اور اسے سائنسی تناظر میں لکھا گیا ہے۔
اسلامی مسائل سترہویں صدی عیسوی سے یورپی دانشوروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے اور امریکہ کی یونیورسٹی میں توسیع کے بعد امریکی اکابرین نے بھی اسلامی تعلیمات پر تحقیق کرنے میں دلچسپی لینا شروع کیا۔ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ اسلامی مسائل اور ہر طبقہ کے مسلم دانشوروں کے متعلق یورپی و امریکی محققین نے سترہویں صدی عیسوی کے بعد بہت سی کتب تحریر کی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ اہل یورپ و امریکہ اس صدی کے آغاز خصوصا جنگ عظیم کےشروع میں مسلک شیعہ اثناء عشری اور ان کے اکابرین پر تحقیق کرنے کی جانب مائل ہوئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مطالعاتی مرکز جو اسٹراسبرگ فرانس میں واقع ہے نہ صرف اسلای مسائل پر تحقیق کرتا ہے بلکہ دنیا کے دیگر مذاہب پر بھی ریسرچ کرتا ہے۔ جو لوگ اس تحقیقاتی مرکز میں خدمات سر انجام دیتے ہیں وہ اسٹرا سبرگ کے رہائشی نہیں بلکہ اسٹراسبرگ یونیورسٹی کے اساتذہ کے علاوہ ان میں وہ دانشور بھی شامل ہیں جو دوسرے ملکوں میں مذہبیات پر تحقیقی کام میں مشغول ہیں اور اپنی تحقیقات کو اس مرکز کے سیکریٹریٹ کے لئے ارسال کرتے ہیں۔ اور کبھی کبھار یہ محققین دو سال میں ایک مرتبہ اسٹرا سبرگ میں جمع ہو کر باہمی تبادلہ خیالات کرتے ہیں۔
انہی محققین کی تحقیقات میں سے ایک تحقیق پیش خدمت کتاب کی صورت میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں ایسے مطالب درج ہیں جو ابھی تک کسی بھی اسلامی ملک میں دوسری کتابوں کی زینت نہیں بنے حالانکہ مجھے یہ کہنے دیجیئے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کا انسانی اور عملی مرتبہ فی الحقیقت اس کتاب کی رسائی سے بہت زیادہ بلند ہے۔ مگر یہ کتاب اس بات کا موجب بن سکتی ہے کہ اہل علم امام جعفر صادق علیہ السلام کے بارے میں اس سے زیادہ جامع اور ضخیم مواد تصنیف و تالیف کریں۔