شخصیت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ

شخصیت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ

شخصیت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ

Publish location :

لاہور پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

شخصیت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ

امير المومنين علي عليہ السلام کي ذات ايک بہت بڑے اوقیانوس کے چھپے ہوئے کنارے کي طرح ہے کہ ايک انسان کے لئے جسکا پوري طرح سے احاطہ کرنا ناممکن ہے آپ جس طرف سے بھي فضيلت کے اس سمندر ميں وارد ہونے کي کوشش کریں گے آپ عظمت کي ايک کائنات کا بچشم خود مشاہدہ کریں گے،عجائبات کي ايک دنيا مختلف ندياں، گہرائياں ،قسم قسم کے دريائي حيوانات اس طرف کو چھوڑ کر ايک دوسرے کنارے سے وارد ہوں تو پھر بھي يہي منظر دکھائي دے گا۔ اگر اس اقيانوس کے تيسرے چوتھے يا دسويں حصے کي طرف جائيں يا جس طرف سے بھي اسکے اندر داخل ہوں اسي طرح کے عجائب و غرائب انسان کو حيرت ميں ڈالتے رہيں گے ذات اميرالمومنين عليہ السلام بھي کچھ اسي طرح ہے اور اس بات میں کوئي مبالغہ نہيں ہے انکي ہمہ گير و آفاقي شخصيت کے لئے يہ مثال بھي نارسا دکھائي ديتي ہے انکي ذات واقعاً عجائب و غرائب کا ايک شگفتہ انگيز مجموعہ ہے۔ يہ اظہارات ايک انسان کے عجز و ناتواني کو بتا رہے ہيں جس نے خود ايک مدّت تک آپکي شخصيت کو زير مطالعہ رکھا ہے اور پھر يہ محسوس کيا کہ اس فضيلت مآب ذات علي عليہ السلام کو ايک معمولي ذہن اپني اس عقل و فہم کے ذريعہ سمجھنے سے قاصر ہے اس لئے کہ انکي ذات ہر طرف سے شگفت آور نظر آتي ہے ۔

اس کتاب کي خاص بات يہ ہے کہ علي عليہ السلام کي زندگي کے اُن پہلوؤں پر روشني ڈالي گئي ہے کہ جن پر بہت کم کام ہوا ہے اور اتفاقاً آج کل کے معاشرے ميں اس کي بہت ضرورت ہے۔انتہائي مشکل سياسي مسائل کو تحليل کر کے نہايت سادہ زبان ميں بيان کيا گيا ہے۔جو آج کل کے تمام سياستدانوں بلکہ زندگي کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے انسان کے ليے مشعل راہ ہے۔يہ کتاب توليٰ، تبريٰ،عبادت اور تبليغ دین کا چھوٹا سا مجموعہ ہے۔