غدیر کی فضا میں
غدیر کی فضا میں
Author :
Interpreter :
Publisher :
Publication year :
1418
Publish location :
تھران ایران
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
غدیر کی فضا میں
حق کے متوالوں اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کی محبت، دوستی اور اخلاص کی راہ پر چلنے والوں نے غدیر پر ہوئے ظالمانہ حملے کا مقابلہ کرنے اور قطعی دلیلوں اور روشن برہانوں کے ذریعے واقعۂ غدیر پر ڈالے گئے شکوک و شبہات کے پردے ہٹانے کا عزم بالجرم کیا انہی بزرگوں میں سے ایک، فقیہ المؤرخین، مؤرخ الفقهاء، مجاہد اکبر، محقق، علامہ آیت اللہ شیخ عبد الحسین امینی اعلی اللہ مقامہ ہیں جنہوں نے اپنی علمی، فنّی ، تاریخی، ادبی اور اخلاقی کتاب میں جو گیارہ جلدوں پر مشتمل ہے اور جس کا نام " الغدیر" ہے اس بات کی کوشش کی ہے کہ کتاب و سنت اور ادب میں اس واقعہ کے سلسلہ میں جو کچھ وارد ہوا ہے بلکہ گذشتہ زمانہ سے لے کر موجودہ زمانہ تک اس پر جتنا لکھا گیا ہے سب کو یکجا کریں چنانچہ انہوں نے ایسی کتاب تصنیف کی ہے جو جامع بھی ہے اور اپنے موضوع و "باب" کے اعتبار سے بے مثل و بے نظیر اور وحی و فرید بھی ہے۔
چونکہ قارئین محترم کے لئے گیارہ جلدوں پر مشتمل اس کتاب کا سفر قرائت کے لحاظ سے بہت ہی دشوار گذار اور عمیق و انیق مقام پر مشتمل تھا لہذا فاضل ارجمند شیخ على اصغر مروج خراسانی دامت توفیقاتہ نے اس ضخیم کتاب کے اہم موضوعات کو منتخب کر کے ایسے خلاصہ کی شکل میں اپنے محترم قاریوں کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو روح کتاب ہے تا کہ فرصت کو غنیمت جان کر ممکن حد تک تیزی کے ساتھ اس سے استفادہ کیا جاسکے۔