فارسی سیکھیے | ۵۱؍اسباق میں
فارسی سیکھیے | ۵۱؍اسباق میں
Author :
Publisher :
Publication year :
2009
Publish location :
لاہور پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
فارسی سیکھیے | ۵۱؍اسباق میں
فارسی زبان ایک بڑی ہی شیریں اور عظیم زبان ہے جس کا نثری و شعری ادب اخلاقیات اور انسان دوستی (جس کا عملی مظاہرہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا) جیسے بے مثال درس سے مالا مال ہے. دنیا کے دوسری زبانوں کے ادب میں وہ بات نظر نہیں آتی. یوں تو اکثر کلاسیکی ایرانی شعراء نےاس ضمن میں حسب توفیق و ارادت کام کیا ہے تاہم صرف مولانا جلال الدین رومی (جنہیں شہرہ آفاق شاعر علامہ اقبال مرحوم نے اپنا مرشد کہا ہے) شیخ سعدی اور مولانا جامی ہی کی عظیم تصنیفات کو دیکھیں تو وہ ہمارے مذکورہ قول کی تصدیق کرتی ہیں. پھر یہ زبان بر صغیر پاک و ہند میں مغلیہ دور تک درباری زبان رہی اور شاہجہان کے دور میں اس زبان میں اردو کی صورت میں تبدیلی آئی. حیرانی کی بات یہ ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں بھی یہ اپنی شیرینی اور لطافت کی بنا پر درباری زبان رہی اور اس کی جو تاریخ لکھی گئی وہ بھی فارسی زبان ہی میں ہے۔ مختصر یہ کہ ایسی عظیم اسلامی زبان کا پڑھنا اور بولنا سیکھنا ایک مفید اور دلچسپ شوق و جذبہ ہے۔
البتہ اس کتاب میں صرف مشقیں دی گئیں ہیں حل کرنے کے لیے۔ اور کافی الفاظ تو اشاروں میں بتائے ہی نہیں گئے تو ایک نیا آموزش گار کس طرح فارسی کے جملے حل کرے؟ اور نہ ہی ان مشقوں کے صحیح جوابات پچھلے صفحوں پے موجود ہیں جن سے ترجمے کو کمپیئر کیا جائے۔ کم سے مشقوں کے صحیح جوابات کہیں نہ کہیں ہوتے۔