ملاقات با امام زمانؑ ج۱

ملاقات با امام زمانؑ ج۱

ملاقات با امام زمانؑ ج۱

Publish number :

1

Publication year :

1989

Publish location :

جھنگ ۔ پاکستان

(2 پسندیدگی)

QRCode

(2 پسندیدگی)

ملاقات با امام زمانؑ ج۱

جو لوگ کہتے ہیں کہ زمانۂ غیبت میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں نہیں پہنچ سکتے یا ان سے ملاقات نہیں ہوسکتی میں نہیں جانتا کہ ان کے پاس کون سی دلیل ہے جو وہ ایسا کہتے ہیں!

جو انسان دنیا میں اپنے جسم کے ساتھ زندہ ہو، گوشت و پوست، مادّی بدن کے ساتھ زندگی گزار رہا ہو وہ کیوں نہیں دیکھا جاسکتا؟؟!

جن شیعیانِ حیدر کرّار نے آپؑ کو دیکھا ہے کیا ان سب نے جھوٹ بولا ہے اور ہم تمام کو جھٹلادیں یہ ممکن ہے!؟

جنھوں نے اس بلا دلیل دعوے اور غلط بات کو مشہور کیا، کیا وہ اس چیز سے باخبر ہیں کہ انھوں نے اپنے اس بیان سے اپنے دشمنوں کی کتنی بڑی خدمت انجام دی ہے!؟

کہتے ہیں کہ روایات میں آیا ہے کہ جو یہ دعویٰ کرے کہ ہم نے امام عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے ملاقات کی ہے انھیں جھٹلادیں !! ان سے سوال ہونا چاہیے کہ ایسی روایات کون سی کتاب میں ہے!!؟؟

ہم نے ان روایات پر غور و فکر کیوں نہیں کیا، اس کے مطالب پر دھیان کیوں نہیں دیا؟

بہرحال اصل روایت کو کتاب "مُصلح غیبی" میں نقل کیا گیا ہے اور اس کے معانی و مطالب بھی بیان کیے ہیں۔ امام زمانؑ سے صادر توقیع میں "اَلَا فَمَن ادَّعی الْمُشاهَدَۃ" اس جملے سے نادان دوست گمراہ اور دانا دشمن نے فائدہ اٹھایا۔

پیش نظر کتاب میں ان واقعات کو نقل کیا گیا ہے جس سے ثابت ہے کہ امامؑ سے ملاقات ممکن ہے اور کئی افراد و شخصیات نے آپؑ سے ملاقات کی ہے۔