آداب اسلامی ج۱

آداب اسلامی ج۱

آداب اسلامی ج۱

Publication year :

2005

Publish location :

لکھنؤ ہندوستان

Number of volumes :

2

(2 پسندیدگی)

QRCode

(2 پسندیدگی)

آداب اسلامی ج۱

اسلامی ادب میں لفظ "تعلیم" اور "تربیت" عموماً ایک ساتھ استعمال ہوتے ہیں اور علماء و اساتذۂ کرام بھی تعلیم سے زیادہ تربیت کی اہمیت کے قائل ہیں۔

قرآن کریم اور پیغمبراکرمﷺواہل بیت علیہم السلام کی روایات میں تربت اور تزکیۂ نفس کے مسئلہ پر بہت زور دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں یہاں تک وارد ہوا ہے کہ "تربیت" کے بغیر "علم" "سراج منیر" کے بجائے "حجاب" بن جاتا ہے اور ترقی و تکامل کی راہ میں مانع قرار پاتا ہے۔

اسی لیے "اسلامی آداب" اور "تربت و تزکۂ نفس" کو نظام تعلیم میں بنیادی رکن کی حیثیت حاصل ہے اور انہیں نظر انداز کردینے کی وجہ سے معاشرے میں بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں۔

ان سارے حالات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اپنے نوجوان طبقے کو تعلیمی معیار کے لحاظ سے ایسے اسباق کی ضرورت ہے جو انہیں صحیح و سالم راستے پر لے کر جانے میں معاون ثابت وہ اور یہ کتاب اپنے مندرجات کے ہمراہ اس تکلیف کو پوری طرح سے ادا کرنے میں کامیاب ہے۔

آپ کے سامنے اس وقت جو کتاب ہے یہ "سازمان مدارس و حوزات علمیہ" کے نصابِ تعلیم کا حصہ ہے جسے اس ادارہ کے شعبۂ نصاب تعلیم نے حوزات علمیہ کے ابتدائی درجات کے لیے تدوین کیا ہے۔