لولو و مرجان:آداب اہل منبر
لولو و مرجان:آداب اہل منبر
Author :
Interpreter :
Publisher :
Publish number :
1
Publication year :
1998
Publish location :
پاکستان
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
لولو و مرجان:آداب اہل منبر
یہ کتاب تقریباً ایک صدی قبل ۱۳۱۹ہجری میں لکھی گئی ہے اس کتاب کی تالیف کے پس منظر کے بارے میں اس کے مؤلف آیۃ اللہ میرزا حسین نوری طبرسیؒ فرماتے ہیں: "ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مولوی سید محمد مرتضیٰ جونپوری(ایدہ اللہ تعالیٰ) نے بارہا مجھ سے وہاں کے ذاکروں اور خطیبوں کی شکایت کی تھی کہ وہ دروغ کہنے میں حریص اور بے باک ہیں اور جھوٹی اور جعلی روایات نشر کرنے پر مصر ہیں بلکہ تقریباً اسے جائز اور مباح سمجھتے ہیں اور کیونکہ یہ باتیں مؤمنین کو رلانے کا ذریعہ ہوتی ہیں اس لیے انہیں دائرۂ عصیان سے باہر خیال کرتے ہیں۔"
اس بیان کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ پیش نظر کتاب ذاکروں کے لیے مفید ہے جو منبر پر جاتے ہیں اور مؤمنین کے ایک بڑے طبقے کو اپنے بیان کے دائرے میں لیتے ہیں مولف کے بیان کے مطابق ایسے ذاکروں کو چایئےکہ وہ اپنے اندر اخلاص اور صداقت پیدا کریں تاکہ وہ ثواب جو ایک ذاکر کے لیے روایات میں بیان کیے گئے ہیں وہ اسے حاصل ہوجائیں ورنہ اس کے برعکس عذاب ملنے کی زیادہ توقع ہے اور گمراہی مقدر۔
بنیادی طور پر اس کتاب میں اہل منبر کے لیے دو بنیادی شرائط یعنی صدق اور اخلاص کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے اور جھوٹ کی حرمت اور اس کی اقسام کے ضمن میں مجالس میں پڑھے جانے والے دروغ کی چند مثالیں دی گئی ہیں۔
مؤلف نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر رونے اور رلانے کا ثواب اپنی جگہ ثابت ہے اور اس بارے میں کوئی شبہ نہیں لیکن اس مقصد کو صحیح اور جائز راستے سے حاصل ہونا چاہیئے نہ کہ ہر راہ سے خواہ اس کے لیے جھوٹ ہی کیوں نہ گھڑنا پڑے۔ اور سچ یہ ہے کہ مصنف نے بہت عمدہ طریقے سے اس مطلب کی وضاحت فرمائی ہے۔
کتاب حاضر ایسی کتب میں سے ہے جس میں ہماری تبلیغ کے سب سے بڑے ذریعے منبر کی اصلاح اور اس کے تقدس و احترام کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے، گو یہ کتاب لگ بھگ ایک صدی پہلے لکھی گئی ہے لیکن قارئین کو اس کے مطالعے کے دوران بارہا یہ احساس ہوگا کہ جیسے یہ آج ہی کے دور میں تحریر کی گئی ہے اور مصنف عصر حاضر کے اہل منبر کا شاہد اور ان سے مخاطب ہے۔ اس کتاب کو اپنے مطالعے کا حصہ ضرور قرار دیں۔