اصول کافی ج۲ (جدید ایڈیشن)

اصول کافی ج۲ (جدید ایڈیشن)

اصول کافی ج۲ (جدید ایڈیشن)

Publication year :

2018

Publish location :

ممبئی ہندوستان

(1 پسندیدگی)

QRCode

(1 پسندیدگی)

اصول کافی ج۲ (جدید ایڈیشن)

کتاب الکافی احادیث کا مجموعہ ہے۔ جس کے مؤلف حضرت ثقۃ الاسلام مولاناالشیخ محمد یعقوب کلینیؒ تھے۔ اس کتاب کی کل ۳ ؍جلدیں ہیں، پہلی اصولِ کافی، دوسری فروع کافی اور تیسری روضتہ کافی جس میں۱۶۰۰۰ ؍سے زیادہ احادیث موجود ہیں۔

اس کتاب کا اردو ترجمہ تقریباً ۶۰؍ سال قبل جناب سید ظفرالحسن صاحب نے کیا تھا اور اُس وقت سے لےکر آج تک وہی طباعت زیر نظر ہے۔ گردشِ ایام کے ساتھ اُس کتابت شدہ نسخے کے الفاظ معدوم ہونے لگے تھے۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ بیت الحزن نے اس نسخہ کیمیاء کو ڈیجیٹل کرنے کا بیڑا اٹھایا اورالحمداللہ، معصومین ؑ کے وصیلے سے یہ کام تمام پایا۔ اس نئے نسخہ میں ہم نے تمام اردو متن کو اول تا آخر ٹائپ کیا اور عربی متن کو النور کے اسلامک سو فٹو یر بنام جامع احادیث سے نقل کیا ، جسے اصل کتاب کے عربی متن کے موازنہ کے بعد شامل کیا گیاہے ۔

ہم حجت الاسلام مولانا السید محمد اسلم رضوی ۔ رئیس شیعہ علماء بورڈ، مہاراشٹر کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کے آپ نے اپنی مصرف ترین زندگی میں سے کچھ وقت نکل کر اس نئے نسخہ پر نظر ثانی کی۔ ہم جناب سیدمنظر حسن زیدی صاحب کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری ہر قدم پر راہنمائی کی۔

اس کتاب کی باقی جلدوں پرکام ہو رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد تمام جلدوں کو اپلوڈ کردیا جائے گا۔