الکوثر فی تفسیر القرآن ج۹

الکوثر فی تفسیر القرآن ج۹

الکوثر فی تفسیر القرآن ج۹

Publish number :

2

Publication year :

2016

Publish location :

لاہور ۔ پاکستان

Number of volumes :

10

(2 پسندیدگی)

QRCode

(2 پسندیدگی)

الکوثر فی تفسیر القرآن ج۹

استاد العلماء، فخر المحققین، مفسر قرآن، شیخ محسن علی نجفی کا شمار دنیائے تشیع کی مستند علمی شخصیات میں ہوتا ہے سینکڑوں کی تعداد میں علماء کرام آپ سے کسب فیض کرنے کے بعد دنیا بھر میں مذہب و مکتب کی تبلیغ و ترویج میں مصروف ہیں۔ شاگردوں کی تربیت کے ساتھ تالیف و تصنیف کے میدان میں بھی آپ اپنی مثال آپ ہیں اور اب تک دسیوں علمی شاہکار منظر عام پر آچکے ہیں۔ نجف اشرف میں دوران تعلیم ہی آپ کی کتاب نہج السوی فی معنی المولی والولی حوزہ علمیہ کی مستند علمی شخصیات سے دادِ تحسین وصول کر چکی ہے اور اس طرح زمانہ طالبعلمی میں ہی آپ کے عربی زبان پر تسلط و مہارت کا ایک واضح ثبوت دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

اردو دان علمی حلقے عرصہ دراز سے انتظار میں تھے کہ قرآن فہمی کے لیے ایک ایسی جامع کتاب سامنے آئے جو اس حوالے سے موجود خلاء کو پر کر سکے۔ شیخ الجامعہ جو اس ضرورت اور خلا کو محسوس کر چکے تھے اردو دان طبقے کے لیے الکوثر فی تفسیر القرآن کے نام سے ایک علمی شاہکار پیش کیا۔ اس تفسیر کا سلوب ’’ترتیبی‘‘ ہے یعنی شروع سے لے کر آخر تک قرآنی آیات کی تفسیر کو ترتیب سے بیان کیا گیا ہے۔ اس تفسیر میں جہاں پر دقیق علمی ابحاث کو منطقی و برہانی انداز میں بیان کر کے علمی حلقوں کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے وہیں پر انداز بیان کی سلاست اور آسان فہم تحریر اپنا کر عوام الناس کو تفسیر قرآن تک بہترین انداز میں دسترسی کا موقع دیا گیا ہے۔

اس تفسیر کی پہلی جلد میں ایک تفصیلی مقدمہ ہے اور قرآنیات کی مختلف ابحاث کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ وحی، معجزہ، نسخ، تدوین قرآن اور عدم تحریف جیسے کئی انتہائی دقیق ابحاث کو بہترین و دلنشین انداز میں زیر بحث لایا گیا ہے۔ عام طور پر تفسیر ترتیبی میں ’’موضوعات‘‘ کے حوالے سے ایک تشنگی محسوس کی جاتی ہے اس کمی کا تدارک ہر جلد کے آخر میں ایک بہترین موضوعاتی فہرست کی صورت میں کیا گیا ہے گویا ترتیبی ہونے کے ساتھ اس اعتبار سے یہ تفسیر موضوعاتی بھی قرار پائی ہے اور قرآنی موضوعات پر تحقیق کرنے والے اردو زبان محققین کے لیے بہترین منبع کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر کہیں اختلافی موضوعات کا تذکرہ آتا ہے تو منطقی انداز اور دلنشین پیرائے میں آیات و روایات کا سہارا لے کر انہیں حل کیا گیا ہے۔ ہر سورۃ کی ابتداء میں اس سورے کے حوالے سے تعارفی گفتگو کی گئی ہے جدید سائنسی نظریات کو انتہائی نفاست کے ساتھ شامل بحث کیا گیا ہے اور یوں سائنسی ذوق رکھنے والے دانشوروں کو قرآن کریم کی نورانیت درک کرنے کا ایک موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اہل بیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہونے والی آیات کو فریقین سے منقول روایات کا سہارا لے کر واضح کیا گیا ہے لغت کے ماہرین کے کلام کا سہارا لے کر مشکل الفاظ کی وضاحت کی گئی ہے۔ ایک جدید اور خاص اسلوب جو اس تفسیر کو ممتاز کرتا ہے وہ آیات کی تفسیر کے بعد اہم نکات کا خلاصہ ہے کہ جس کے ذریعے قاری اپنے زیر مطالعہ آیات کے مطالب کو آسانی سے ذہن نشین کر سکتا ہے۔ نوجوان یا جوان یا پھر بزرگ گھر کے ہر فرد کے لیے قرآن فہمی کے حوالے سے بہترین رہنما تفسیر جو آج ہر گھر کی ضرورت ہے۔