کلیات (مراثئ جوش ملیح آبادی)

کلیات (مراثئ جوش ملیح آبادی)

کلیات (مراثئ جوش ملیح آبادی)

Publication year :

2000

Publish location :

نیو دہلی ہندوستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

کلیات (مراثئ جوش ملیح آبادی)

جوش نے نظموں اور غزلوں کے علاوہ مرثیے بھی لکھے ہیں۔ جوش کے مرثیوں میں بھی ان کا منفرد انداز نمایاں ہے۔ بلکہ جوش کو جدید مرثیہ کا بانی کہا جاتا ہے۔ زیر مطالعہ جوش کے مرثیوں کا کلیات ہے۔ اس کلیات کو عصمت ملیح آبادی نے مرتب کیا ہے۔ مرتب نے ابتدا میں مرثیہ نگاری کی اہمیت اور اردو مرثیہ نگاری کی ابتدا اور ارتقاء کا سرسری جائزہ لیتے ہوئے مرثیہ میں جوش کے مقام کا تعین بھی کیا ہے۔ اس کلیات میں جوش کے گیارہ مرثیے اور کچھ سلام شامل ہیں۔ جوش کے مرثیوں میں کمال یہ ہے کہ جوش نے مرثیے کی زمین کو بالکل ہی تبدیل کر ڈالا ہے اور مرثیے کو انقلاب کا ہتھیار بنایا ہے۔ نیز جوش نے مرثیے کی انقلابی صنف کو متعارف کروایا۔ انہوں نے اجزائے ترکیبی اور رثائیت سے زیادہ پیغام حسینی کی معنویت پر زور دیا ہے۔ جوش نے 'آوازہ حق' اور 'ذاکر سے خطاب' میں مرثیہ کو ایک نیا رنگ دیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کے مرثیے 'حسین اور انقلاب' سے جدید مرثیہ گوئی کا آغاز ہوتا ہے۔ اور یہ تمام مرثیے اس کلیات میں شامل ہیں۔