شرح قرآن(سورۂ فاتحہ اور مدنی سورتوں کی آسان تشریح)

شرح قرآن(سورۂ فاتحہ اور مدنی سورتوں کی آسان تشریح)

شرح قرآن(سورۂ فاتحہ اور مدنی سورتوں کی آسان تشریح)

Publish number :

2

Publication year :

1997

Publish location :

کراچی پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

شرح قرآن(سورۂ فاتحہ اور مدنی سورتوں کی آسان تشریح)

زیر نظر کتاب متوسط تعلیم یافتہ افراد کے مطالعے کے لیے سورۂ فاتحہ اور مدنی سورتوں کی آسان تشریح پر مشتمل ہے یعنی سورۂ الفاتحہ اور مدینہ میں نازل ہونے والی اٹھائیس  سورتوں کی عام فہم اور آسان تشریح متوسط تعلیم یافتہ افراد کے مطالعے کے لیے تالیف کی گئی ہے۔

زیر نظر کتاب "شرح قرآن" ان حضرات کے مطالعے کی غرض سے تالیف کی گئی ہے جو اوسط درجے کے تعلیم یافتہ ہیں اور قرآن کے معانی و مطالب کو سمجھنے کی خواہش رکھتے ہیں، یہ شرح سارے قرآن کی نہیں ہے بلکہ صرف مدنی سورتوں کی ہے جو ہجرت کے بعد نازل ہوئیں، ان سورتوں کے ساتھ سورۃ الفاتحہ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جو بہت عظیم سورہ ہے اور جس کے متعلق روایت ہے کہ وہ دو مرتبہ نازل ہوئی ایک مرتبہ مکہ میں اور دوسری مرتبہ مدینے میں۔

اس شرح کی تالیف میں جن باتوں کا خیال رکھا گیا ہے وہ یہ ہیں: (۱) ہر سورے کی تمہید میں نام کی وجہ تسمیہ، زمانۂ نزول، تاریخی پس منظر اور مضامین کا خاکہ اور خلاصہ۔ (۲) جہاں کسی واقعے کی طرف اشارہ ہے وہاں اس کی مختصر تفصیل تاریخِ اسلام کی مدد سے بیان کردی گئی ہے۔ (۳) جس مقام پر آیات کے درمیان اجنبیت سی محسوس ہوئی وہاں ان کا باہمی ربط ظاہر کردیا گیا ہے۔ (۴) جس جگہ ضمیروں کے مرجع میں شبہ نظر آیا اس کو دور کردیا گیا ہے۔ (۵) ضرورت کے پیش نظر تلخیص سے کام لیا گیا ہے تاکہ دماغ زیادہ الجھاؤ محسوس نہ کرے۔ (۶) ایسے مضامین کی تشریح کی گئی ہے جن کا مطالعہ کرتے رہنے سے قرآنی تعلیمات کے معانی و مفہوم آسانی سے ذہن نشین ہوسکیں۔ (۷) آسانی کی غرض سے ہر رکوع کی تشریح کے پہلو میں اس کے مضمون کی طرف اشارہ کردیا گیا ہے۔ (۸) قرآن مجید کا متن نہیں لکھا گیا ہے اور صرف اردو تشریح لکھی گئی ہے۔ (۹) کوشش کی گئی ہے کہ تشریح عام فہم اور بالکل واضح ہو۔ (۱۰) قرآن مجید کے متعدد تراجم اور تفاسیر استفادہ کیا گیا ہے بالاخص "تفہیم القرآن" سے زیادہ مدد لی گئی ہے۔