قرآن الکریم رنگین تجویدی

قرآن الکریم رنگین تجویدی

قرآن الکریم رنگین تجویدی

Publication year :

2005

Publish location :

لاہور ۔ پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

قرآن الکریم رنگین تجویدی

قرآن کریم کو لوحِ محفوظ سے قلبِ محمد پر اترے 14 سو سال گزر چکے ہیں۔ جدید دور میں ہر کسی نے قرآن کریم کو خوبصورت سے خوبصورت انداز میں چھاپنے کی کوشش کی ہے اور قرآن کو کلر میں چھاپ کر قارئین کیلئے آسانی پیدا کی۔ رسول اللہ کا فرمان ہے ”کہ قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو“ یعنی ترتیل کے ساتھ۔ تجوید و قرائت کا خیال رکھ کر۔ پہلے زمانے میں لوگ قرآن پڑھنے کے تجویزی قواعد سیکھنے کیلئے کئی کئی میل سفر کرتے تھے اور شبانہ روز محنت کرکے قرّاءِ کرام سے قرآنی تلفظ کی ادائیگی کی مشق کرتے تھے تاکہ لہن جلی اور لہن خفی جیسی غلطیوں پر قابو پا کر قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھ سکیں۔ لیکن دورِ حاضر میں ہر کوئی دنیوی معاملات میں اس قدر مصروف ہے کہ تجویدی قواعد کو سیکھنے کیلئے وقت نکالنا مشکل ہے۔

اس میں پہلا رنگ سبز ہے جو موٹے حروف کو ظاہر کرتا ہے۔ گویا پورے قرآن میں جو حرف سبز رنگ میں ہو گا وہ موٹا پڑھا جائے گا۔ دوسرا رخ رنگ ہے جو حروف غنہ کو واضح کرتا ہے۔ گویا پورے قرآن میں جو حرف سرخ رنگ کے ہیں ان پر غُنہ ہو گا۔ یعنی ناک میں آواز لے جائیں گے۔ تیسرا رنگ نیلا ہے۔ یہ حروف قلقہ کو اجاگر کرتا ہے۔ چوتھا رنگ مالٹا ہے یہ اخفاء والے حروف پر دلالت کرتا ہے اور پانچواں رنگ براﺅن ہے یہ ادغام والے حروف کی نشاندہی کرتا ہے لیکن صرف اس پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ قرآن کے شروع میں اڑھائی صفحات پر عربی کے حروف تہجی کے ساتھ حلق کی تصویر بنا کر صفات اور مخارج کی ادائیگی کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔ جو انگلش اور عربی دونوں زبانوں میں ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ حفاظ کرام کیلئے اردو اور انگلش میں متشابہات بھی لکھے گئے ہیں کہ ایک لفظ قرآن میں دو تین یا چار مرتبہ کس کس سپارے میں آیا ہے۔ اسکے علاوہ آیات سجدہ کو مکمل ایک صفحے پر علیٰحدہ لکھا گیا ہے اور قرآن کریم میں بیس مقامات ایسے ہیں کہ ذرا سی بے احتیاطی سے نہ چاہتے ہوئے بھی کلمہ کفر کا ارتکاب ہو جاتا ہے۔ زیر زبر اور پیش ردوبدل کر دینے سے معنی تبدیل ہو جاتے ہیں اور انسان گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو جاتا ہے۔ ان بیس مقامات پر سرخ لکیر کھینچ کر لال ڈبے میں ”احتیاط“ لکھ دیا گیا ہے تاکہ قاری دوران تلاوت اس مقام پر خاص خیال رکھے۔ قرآن کریم کا یہ نسخہ اہل اسلام کیلئے بہت ہی ضروری ہے لہٰذا اس نسخے کو اپنے مطالعے میں رکھیں۔اس میں متعین رنگوں کی مدد سے تجویدی اصولوں، نیز عربی گرامر کو مشخص کیا گیا ہے۔قرآت کے اصولوں پر مرتب شدہ رنگین حرفوں کے ساتھ قرآن مجید کا مستند نسخہ ہے۔