پیام قرآن ج۶ تا ۱۰
پیام قرآن ج۶ تا ۱۰
Author :
Interpreter :
Publisher :
Publication year :
2012
Publish location :
لاہور پاکستان
Number of volumes :
10
(0 پسندیدگی)
(0 پسندیدگی)
پیام قرآن ج۶ تا ۱۰
جب کبھی تفسیر قرآن کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے ترتیبی تفسیر کا ہی خاکہ ذہن میں آتا ہے، دور حاضر میں جب تفسیر قرآن کی بات ہوتو ذہن میں انہی کتب کا تصور آتا ہے جو عموماً صدر اول سے لے کر آج تک لکھی جارہی ہیں کہ جن میں سورتوں اور آیتوں کی ترتیب کے مطابق نوبت بہ نوبت ان کی تفسیر کی جاتی ہے، مگر تفسیر قرآن کا یہی ایک طریقہ نہیں ہے بلکہ اس کتاب الہی کی تفسیر کے پانچ طریقے ہیں:
- تفسیر مفرداتی
- تفسیر ترتیبی
- تفسیر موضوعی
- تفسیر ارتباطی
- تفسیر کلی
تفسیر کے پہلے دو طریقے عام طور پر متعارف ہیں۔ بلاشبہ تفسیر قرآن کا قد یمی طریقہ یہ رہا ہے کہ بالترتیب ایک کے بعد دوسری سورت کی تفسیر کرتے ہوئے پورے قرآن کی تفسیر مکمل کی جاتی ہے۔ لیکن آیت الله جعفر سبحانی اور آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے تفسیر کی ایک نئی روش اپنائی ہے کہ جس میں کسی اصل وفرع یا مضمون و عنوان سے تعلق رکھنے والی آیات قرآنی کو ایک مقام پر لاکر ان کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ چونکہ اس میں ہر عنوان اور موضوع کی جملہ آیات اور ان کی تفسیر یکجا کر دی گئی ہے، لہذا اس کو تفسیر موضوعی کا نام دیا گیا ہے۔
تفسیر موضوعی ۱۲جلدوں پرمشتمل پہلا سلسلہ (قرآن کا دائمی منشور) منظر عام پر آ چکا ہے۔ تفسیر موضوعی کازیر نظر سلسله پیام قرآن ) جو کہ آیت الله العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی کی سعی جمیل کا نتیجہ ہے، اس کی دس جلد میں ( جلد اول تا جلد دہم) قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔
زیرنظر کتاب ’’تفسیر موضوعی - پیام قرآن جلد ششم تا دهم‘‘ کا اردو تر جمہ مولانا قیصر عباس نے کیا ہے۔ جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس کتاب کی اشاعت میں مدينة العلم فاونڈیشن کراچی نے تعاون پیش کیا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ صاحبان علم و تحقیق اس کوشش کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھیں گے اور اس گوہر نایاب سے بھر پورعلمی و عملی استفاده فرمائیں گے۔