آفتاب عدالت

آفتاب عدالت
Author :
Interpreter :
Publisher :
Publication year :
1415
Publish location :
قم ايران
(0 پسندیدگی)

(0 پسندیدگی)
آفتاب عدالت
زندہ اور غائب امام حضرت مہدى موعود كے وجود كا عقيدہ اسلامى عقيدہ ہے جو كہ اماميہ مذہب كے اركان ميں شمار ہوتا ہے، يہ عقيدہ متواتر اور قطعى الصدور احاديث سے ثابت ہوچكا ہے اس ميں شك كى گنجائشے نہيں ہے ليكن اس سلسلے ميں بہت سے مسائل تحقيق كے محتاج ہيں جيسے : طول عمر، طولانى غيبت، غيبت كى وجہ، زمانہ غيبت ميں امام زمانہ كے فوائد، غيبت كے زمانہ ميں مسلمانوں كے فرائض، ظہور كى علا متيں، حضرت مہدى كا عالمى انقلاب، آپ(ع) كى كاميابى كى كيفيت، حضرت مہدى كى فوج كا اسلحہ، ان كے علاوہ اور دسيوں مسئلے ہيں، كيونكہ مخالفين جوانوں اور تعليم يافتہ طبقہ كے در ميان كتابوں اور تقارير كى صورت ميں ان ہى باتوں كو اعتراضات كا نشانہ بنا تے ہيں ان كا جواب دينا ضرورى ہے۔
با وجوديكہ امام زمانہ روحى فداہ كے بارے ميں بہت سى كتا بيں لكھى جا چكى ہيں مگر افسوس كہ لكھنے والے ان اعتراضات كى طرف متوجہ نہيں تھے لہذا ان كا جواب بھى نہيں ديا مؤلف ان اعتراضات سے واقف تھے چنانچہ ان كا جواب دينے كى غرض سے كتاب لكھنے كا فيصلہ كيا تا كہ امام زمانہ(ع) سے متعلق ايسے صحيح مطالب قارئين كى خدمت ميں پيش كئے جائيں جو كہ ان كى ضرورت كو پورا كرسكيں خدا كى توفيق شامل حال ہوئي اور 1346 ق ش ميں يہ كتاب طبع ہوكر شائفين كے ہاتھوں ميں پہنچ گئي، ليكن مؤلف ہميشہ اس كى تكميل كى فكر ميں رہے چنانچہ 1347 ق ش ميں نظر ثانى اور اضافات كے ساتھ دوسرے ايڈيشن طبع ہو كر شائفيں تک پہنچ گئی۔