قرآن کا دائمی منشور ج۳۔۴

قرآن کا دائمی منشور ج۳۔۴

قرآن کا دائمی منشور ج۳۔۴

Publish number :

2

Publication year :

2012

Publish location :

لاہور ۔ پاکستان

(0 پسندیدگی)

QRCode

(0 پسندیدگی)

قرآن کا دائمی منشور ج۳۔۴

تفسیر قرآن کا قدیمی طریقہ یہ رہا ہے کہ بالترتیب ایک کے بعد دوسری سورة کی تفسیر کرتے ہوئے پورے قرآن کی تفسیر مکمل کی جاتی ہے۔ لیکن آیت الله جعفر سبحانی نے تفسیر کی ایک نئی روش اپنائی ہے کہ جس میں کسی اصل و فرع یا مضمون وعنوان سے تعلق رکھنے والی آیات قرآنی کو ایک مقام پر لاکر ان کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ چونکہ اس میں ہر عنوان اور موضوع کی جملہ آیات اور ان کی تفسیر یکجا کر دی گئی ہے۔ لہذا اس کو تفسیر موضوعی کانام دیا گیا ہے۔

تفسیر قرآن کا یہ طریقہ علماء و محققین اور عام طالبان قرآنیات کے لیے بڑی اہمیت و افادیت رکھتا ہے۔ وہ اس کے ذریعے قرآن کی ہمہ گیر تعلیمات اور اسلام کے آفاقی ضوابط کو بہتر اور جامع طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے علاوہ بالوقت استنباطِ احکام بھی کر سکتے ہیں۔

آیت الله جعفر سبحانی نے فارسی زبان میں یہ اولین تفسیر موضوعی قرآن کا دائی منشور کے نام سے ترتیب دی اور علامہ سید صفدر حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ نے اسے فارسی سے اردو میں نقل فرمایا ہے۔

تفسیر موضوعی کی طباعت و اشاعت میں حسب ذیل دو مقاصد پیش نظر رہے ہیں:(۱) اردو خوان طالبانِ قرآنیات کو تفسیر قرآن کی ایک نئی روش سے روشناس کرانا۔ (۲)علماء و محققین کی خدمت میں اسلامی و قرآنی تعلیمات کا ایک ایسامرقع پیش کرنا کہ جس میں ہر موضوع اپنی جگہ مکمل ہو۔

اس وقت تفسیر موضوعی کی جلد نمبر۴،۳ کا اردو تر جمہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔